آدمی نے موبائل پر نوجوان لڑکی کو انتہائی شرمناک تصویر بھیج دی اور پھر گھر کا پتہ مانگنے لگا، آگے سے لڑکی نے ایڈریس بھیج دیا، یہ ایڈریس کس کا تھا؟ نوجوان پہنچا تو دیکھ کر ہوش اُڑ گئے ، وہ لڑکی کا گھر نہ بلکہ۔۔۔

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص فون پر لڑکی کو تنگ کرتا تھا اور انتہائی فحش پیغامات اور تصاویر بھیجتا تھا۔ بالآخر لڑکی نے تنگ آ کر اسے ملنے کے لیے بلالیا۔ جب وہ ملاقات کی جگہ پر پہنچا تو ایسا کام ہو گیا کہ آئندہ وہ کسی لڑکی کو تنگ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کارڈف کی رہائشی 26سالہ تارا نتاشا نامی لڑکی اس اوباش کے فحش پیغامات اور تصاویر سے تنگ آ چکی تھی چنانچہ ایک روز اس نے اسے پیغام بھیجا کہ مجھے ملنے آ جاؤ۔ لڑکے نے پتہ پوچھا تو لڑکی نے پوسٹ کوڈ Sw1a1aaبتا دیا۔


جب وہ شخص طویل فاصلہ طے کر کے یہاں پہنچا تو کیا دیکھتا ہے کہ سامنے ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہ بکھنگم پیلیس موجود تھا۔ وہ احمق اب بھی نہ سمجھا کہ لڑکی نے اسے بے وقوف بنایا ہے۔ اس نے لڑکی سے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا کہ میں بکھنگھم پیلیس کے باہر موجود ہوں۔ تم کہاں ہو۔ لڑکی نے اسے کہا کہ اپنی گاڑی یہاں پارک کر دو اور پیلیس کے گیٹ پر آ کر گارڈز سے کہو کہ مجھے ’سٹیٹ رومز‘ میں جانا ہے۔
اس احمق کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ سٹیٹ رومز درحقیقت بکھنگھم پیلیس کے وہ کمرے ہیں جن میں شاہی خاندان کے افراد رہتے ہیں۔اس نے وہی کیا، لیکن گارڈز نے اسے کوئی پاگل شخص سمجھ کر وہاں سے چلتا کر دیا۔تب اسے احساس ہوا کہ وہ بے وقوف بن چکا ہے۔ اس کے بعد وہ پے درپے پیغامات میں اپنا غصہ اتارتا ہے۔ لڑکی نے اس احمق کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو کے سکرین شاٹس لے کر انٹرنیٹ پر ڈال دیئے ہیں جہاں صارفین بڑی تعداد میں اس شخص کے الو بننے پر محظوظ ہو رہے ہیں۔