اب فحش فلموں کی ویب سائٹس وزٹ کرنے سے پہلے ایسا کام کرنا پڑے گا کہ لوگ جان کر ہی توبہ کرلیں گے

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی ویب سائٹس پر جانے کے لیے عمر کی تصدیق لازمی ہوتی ہے جو اب تک محض ایک کلک سے ہو جاتی تھی لیکن اب ایسی سائٹس وزٹ کرنے والوں کو پہلے ایسا کام کرنا پڑے گا کہ لوگ جان کر ہی توبہ کر لیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بہت جلد فحش فلموں کی ویب سائٹس عمر کی تصدیق کا ایسا نظام لاگو کرنے جا رہی ہیں جس کے تحت لوگوں کوپہلے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات سمیت اپنی تمام ذاتی معلومات فراہم کرنی ہوں گی تاکہ ویب سائٹ ان کی حقیقی عمر کا درست اندازہ لگا سکے۔ اس کے بعد ہی ان کو فحش مواد تک رسائی دی جائے گی۔
سر دست یہ نظام برطانیہ میں لایا جا رہا ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے ان ویب سائٹس کو اس کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جو ویب سائٹ تصدیق کا کڑا نظام لاگو نہیں کرے گی اس پر برطانیہ میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ میں بچوں کی بہت بڑی تعداد ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر رہی ہے جسے حکومت روکنا چاہتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں ہر ماہ 10لاکھ سے زائد کم عمر افراد فحش ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں۔

خواتین چھپ چھپ کر کس طرح کی فحش فلمیں دیکھتی ہیں؟ تحقیق میں سب سامنے آگیا
ایس ایس پی سی سی کے ایک تحقیقاتی سروے میں بتایا گیا ہے کہ سکینڈری سکول کے طلباءو طالبات لاکھوں کی تعداد میں فحش ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں جو ان پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔دوسری طرف سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قابل ستائش نہیں ہے کیونکہ اس سے لوگوں کی ویب سائٹس کو فراہم کی گئی کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات اور ذاتی معلومات تخریبی سرگرمیوں میں استعمال ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔