سائنسدانوں کو شیر کا 50 ہزار سال پرانا بچہ مل گیا، کس حالت میں تھا؟ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

سائنسدانوں کو شیر کا 50 ہزار سال پرانا بچہ مل گیا، کس حالت میں تھا؟ کوئی تصور ...
سائنسدانوں کو شیر کا 50 ہزار سال پرانا بچہ مل گیا، کس حالت میں تھا؟ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک جتنی بھی قدیم جانوروں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں وہ انتہائی خستہ حال ہوتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں سائنسدانوں کو سائبیریا کی برف کے نیچے سے شیر کا ایک بچہ مل گیا جس کی موت آج سے 50ہزار سال قبل ہوئی تھی لیکن اس کا جسم آج بھی بالکل صحیح سلامت ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شیر کے بچے کو اگرچہ مرے 50ہزار سال گزر چکے ہیں لیکن اب تک اس کے بال اور چہرے کے نقوش تک صحیح حالت میں موجود ہیں۔

اس جانور کے جسم کے پچھلے حصے سے نکلنے والی یہ چیز آپ روزانہ کھاتے ہیں، لیکن کن چیزوں میں یہ ڈالی جاتی ہے؟ جان کر آپ کا کھانے سے دل ہی اُٹھ جائے گا
رپورٹ کے مطابق یہ بچہ سائنسدانوں کو اس حالت میں ملا تھا کہ اس کا چہرا اس کے اگلے پنجے پر رکھا ہوا تھا جیسے وہ سو رہا ہو۔سائنسدانوں نے تجزیئے کے بعد بتایا ہے کہ موت کے وقت اس بچے کی عمر ایک سے دو ماہ کے درمیان تھی۔تاہم وہ اس کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں کر سکے۔تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر البرٹ پروٹوپوپوف کا کہنا ہے کہ ”شیر کے اس بچے کے تمام اعضاءبالکل ٹھیک ہیں اور بظاہر اس کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں ملا۔ اس دریافت سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ جن جانوروں کی نسلیں دنیا سے مٹ چکی ہیں ان کی باقیات کے ذریعے کلوننگ کرکے ان کی نسل دوبارہ پیدا کی جا سکتی ہے اور زندہ جانوروں پر مشتمل حقیقی جراسک پارک بنایا جا سکتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -