’خرگوشوں کی طرح بچے پر بچہ پیدا کرو‘ وہ ملک جس نے اپنے شادی شدہ شہریوں کو تاریخ کا عجیب ترین حکم دے دیا

’خرگوشوں کی طرح بچے پر بچہ پیدا کرو‘ وہ ملک جس نے اپنے شادی شدہ شہریوں کو ...
’خرگوشوں کی طرح بچے پر بچہ پیدا کرو‘ وہ ملک جس نے اپنے شادی شدہ شہریوں کو تاریخ کا عجیب ترین حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا(نیوز ڈیسک)ایک ہمارا ملک ہے کہ جہاں آبادی میں اضافہ ایسی تباہ کن رفتار سے ہو رہا ہے کہ بچوں کی شرح پیدائش کسی کے قابو میں نہیں آ رہی، اور دوسری جانب وہ یورپی ممالک ہیں کہ جن کی آبادی ہر گزرتے دن کے ساتھ گھٹتی ہی چلی جا رہی ہے۔ اب تو ان ممالک کی حکومتیں عوام کی منت سماجت پر اتر آئی ہیں کہ براہ کرم وہ کسی صورت آبادی میں اضافہ کریں۔
پولینڈ کی حکومت بھی شرح پیدائش میں کمی سے سخت پریشان ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے مشورے دئیے جا رہے ہیں۔ ملک کے وزیر صحت نے اس مسئلے کے حل کے لئے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں عوام سے کہا ہے کہ وہ خرگوشوں کی طرح بچے پیدا کریں، ورنہ ملک کے لئے سنگین خطرہ پیدا ہوجائے گا۔

52سالہ مرد 6 سالہ لڑکی بن گیا، لیکن کیسے؟ جانئے
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیر صحت نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری کی ہے جس میں کچھ خرگوش گاجریں کھاتے نظر آتے ہیں جبکہ ایک خرگوش اپنی آبادی میں تیز رفتار اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے ورزش کرنے، اچھی خوراک کھانے اور خوش باش رہنے کی تلقین کرتا نظر آتا ہے۔ ساتھ ہی ایک خاتون اور مرد بھی بانہوں میں بانہیں ڈالے مسکراتے اور آبادی بڑھانے کا پیغام دیتے نظر آتے ہیں۔


حکومت کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کا ہدف خصوصی طور پر 18 سے 45 سال عمر کے افراد ہیں کیونکہ اس عمر کے افراد ملک کی آبادی بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یورپی یونین کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2015ءمیں پولینڈ کی شرح افزائش 1.32 بچے فی خاتون رہی، اور اب یہ شرح مزید گزر چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -