بی ایم ڈبلیو کی یہ مہنگی گاڑی بیڈ روم میں کیوں کھڑی ہے؟ وجہ ایسی کہ تفصیلات جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا
لینڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں جہاں سمندری طوفان”میتھیو“ نے ہر طرف تباہی مچارکھی رہے وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔”میٹرو ٹرینڈ“ کے مطابق ایک ہفتہ قبل جب خطرے کا بگل بجا تو کچھ لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوتے دکھائی دیئے، کچھ حفاظتی اقدامات میں مصروف اور کچھ ایسے بھی تھے جنہیں خود سے زیادہ اپنی گاڑیوں کی فکر تھی، امریکی ریاست فلوریڈا کے رینڈی بھی انہی میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی قیمتی اور پسندیدہ ترین بی ایم ڈبلیو کار کو انوکھے ہی طریقے سے محفوظ جگہ پر پارک کیا۔
رینڈی نے بی ایم ڈبلیو ای تھرٹی ایم تھری کے لئے اپنے گھر ہی کا انتخاب کیا اور پھراسے اپنے کمرے میں پارک کردیا۔ اس طرح نہ صرف گاڑی محفو ظ ہوگئی بلکہ رینڈی سوتے، جاگتے حتیٰ کہ ناشتہ کرتے ہوئے بھی اپنی گاڑی کو دیکھتے۔اگرچہ رینڈی کے لئے اپنی پسندیدہ کار کی سواری ممکن نہیں تھی تاہم وہ زیادہ سے زیادہ وقت اس کے ساتھ ضرور گزار سکتے تھے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔اور پھر اب جبکہ طوفان کا زور ٹوٹ گیا،رینڈی نے گاڑی گھر کے سامنے کے لان میں کھڑی کردی۔