”یہ دیکھو کروڑوں لوگ احتجاج کر رہے ہیں“ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد نیب کے باہر لی گئی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئی جو کسی چینل کو دکھانے کی ”جرات“ نہ ہو سکی، دیکھ کر آپ کی ہنسی نہیں بلکہ قہقہے ”چھوٹ“ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز شریف کے شوہر اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیب میں پیشی کیلئے وطن واپس لوٹے تو ائیرپورٹ پر ہی انہیں نیب نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ملک ریاض نے نئے چیئرمین نیب کی گارنٹی دی ہے کہ ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، کیا گارنٹی دی ہے؟ جان کر ہی عمران خان اور شیخ رشید کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
اس موقع پر وہاں موجود کارکن نیب کی گاڑیوں کے سامنے لیٹ گئے اور نعرے بازی بھی کی مگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔
مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اس موقع پر نیب کے دفتر کے باہر ”کروڑوں“ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ”دھرنا“ بھی دیا جو اس قدر ”پرجوش“ تھا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کو اس کی کوریج کی جرات نہ ہو سکی۔
مگر سوشل میڈیا کے اس دور میں کوئی بھی بات چھپنا مشکل ہی تقریباً ناممکن ہو چکا ہے اور اب اس ”جم غفیر“ کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے جسے ڈاکٹر عامر لیاقت سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی شیئر کئے بغیر نہ رہ سکیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر یقینا آپ کی ہنسی نہیں بلکہ قہقہے چھوٹ جائیں گے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”20 کروڑ عوام داماد شریف کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے۔۔۔ انسانی سروں کا ایک سمندر!!!“
20کروڑ عوام داماد شریف کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے۔۔۔ انسانی سَروں کا ایک سمندر!! #AccountabilityCourt pic.twitter.com/cRvqCh6BUf
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 9, 2017
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں صرف چار لوگ نیب کے دروازے کے سامنے بیٹھے ہیں اور احتجاج ”فرما“ رہے ہیں تاہم یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ تصویر واقعی کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والوں کی ہے یا کسی اور موقع پر لی گئی تھی۔