’جو شادی شدہ جوڑے اپنے بچوں کے سامنے یہ کام کرتے ہیں، ان کے بچوں کی پوری زندگی تباہ ہوجاتی ہے کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے والدین کو خبردار کردیا

’جو شادی شدہ جوڑے اپنے بچوں کے سامنے یہ کام کرتے ہیں، ان کے بچوں کی پوری ...
’جو شادی شدہ جوڑے اپنے بچوں کے سامنے یہ کام کرتے ہیں، ان کے بچوں کی پوری زندگی تباہ ہوجاتی ہے کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے والدین کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں باپ کی طلاق یقینا بچے پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے والدین کی ایک ایسی حرکت کو بچوں کے لیے طلاق سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے جسے اکثر لوگ معمولی سمجھتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق والدین کی یہ حرکت بچوں کے سامنے لڑائی جھگڑا کرنا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”ماں باپ کی باہم لڑائی بچوں کی نفسیاتی صحت کے لیے طلاق کی نسبت 30فیصد زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے بچوں کے روئیے میں خوفناک تبدیلیاں ہوتی ہیں جو تمام عمر ان کے ساتھ رہتی ہیں اور ان کی زندگی تباہ کر دیتی ہیں۔“

شادی شدہ افراد میں یہ ایک چیز نہیں ہوتی، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 2000ءمیں پیدا ہونے والے 19ہزار بچوں کا ڈیٹا اور ان کے والدین کے ازدواجی تعلق کی تفصیلات حاصل کرکے ان کا تجزیہ کیا اور مذکورہ نتائج اخذ کیے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی رکن پروفیسر گلوریا مورونی کا کہنا تھا کہ ”جن بچوں کے والدین ان کے سامنے لڑائی کرتے تھے انہیں سکول سے نکالے جانے کی شرح دوسرے بچوں کی نسبت بہت زیادہ تھی۔ یہ بچے اپنے کام میں بھی ناکام ہوئے اورنہیں کئی طرح کے جذباتی و نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا تھا۔“ یہ تحقیقاتی رپورٹ گزشتہ روز یونیورسٹی آف برسٹل میں ہونے والی رائل اکنامک سوسائٹی کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -