اگرآپ بھی دوران سفر اپنے پاﺅں گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھ لیتے ہیں تو یہ خبر ہر صورت پڑھ لیں

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ دوران سفر پاﺅں گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھ لیتے ہیں۔ اس عادت کے حوالے سے امریکہ سے ایک ایسی خبر آ گئی ہے کہ آئندہ کوئی ڈیش بورڈ پر پاﺅں رکھنے سے قبل دو بار سوچے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں31سالہ اوڈرا ٹیٹوم نامی خاتون اپنے شوہر اور 10سالہ بیٹی کے ہمراہ سفر کر رہی تھی۔ اس نے اپنے پاﺅں ڈیش بورڈ پر رکھے ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آ گیا۔حادثے میں کسی اور کو کچھ نقصان نہ پہنچا لیکن اوڈرا زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو گئی اور اس کی وجہ اس کی ڈیش بورڈ پر پاﺅں رکھنے کی عادت تھی۔

سیاح نے ایسی کیا حرکت کی کہ اس بھالو نے طیش میں آکر اسے اپنے پنجرے میں کھینچ لیا اور پھر۔۔۔ جان کر آپ بھی ایسی غلطی کبھی بھی نہ کریں گے
رپورٹ کے مطابق اوڈرا کے شوہر نک کا کہنا تھا کہ ”اوڈرا کو عادت تھی کہ وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھتی اور اوپر والی ٹانگ کا پاﺅں ڈیش بورڈ پر ٹکا لیتی۔ میں نے اسے کئی بار ایسا کرنے سے منع بھی کیا لیکن وہ باز نہیں آئی۔ گزشتہ روز ہماری گاڑی کے سامنے اچانک ایک اور گاڑی آگئی جس سے ہماری ٹکر ہو گئی۔ ہماری گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، ہماری بیٹی کو کچھ خراشیں آئی جبکہ میں بالکل محفوظ رہا۔ تاہم میری بیوی کی ناک کی ہڈی، ٹخنہ اور کولہے کی ہڈی چار جگہ سے ٹوٹ گئی اور اس کی ڈیش بورڈ پر پاﺅں رکھنے کی عادت نے اسے زندگی بھر کے لیے اپاہج بنا دیا۔“