یہ باپ اپنے ہی بیٹے کو اس طرح لاتیں کیوں ماررہا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

یہ باپ اپنے ہی بیٹے کو اس طرح لاتیں کیوں ماررہا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ ...
یہ باپ اپنے ہی بیٹے کو اس طرح لاتیں کیوں ماررہا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بشکیک(نیوز ڈیسک)قدرت نے بچوں کی محبت کا جذبہ جانوروں میں بھی رکھا ہے لیکن افسوس کہ اشرف المخلوقات کہلانے والا انسان بسا اوقات ایسا سفاک ہوجاتا ہے کہ اپنی اولاد پر ظلم سے بھی گریز نہیں کرتا۔ کرغستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک ایسا ہی دردناک واقعہ ایک ویڈیو کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔

’ہمیں یہ 4سالہ بچی ریلوے سٹیشن پر ملی تھی‘ نوجوان میاں بیوی پولیس کے پاس پہنچ گئے، لیکن جب پولیس نے اس بچی کو دیکھا تو جسم پر ایسی چیز نظر آگئی کہ ہوش اُڑگئے، میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔
دی میٹرو کے مطابق مقامی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جس کے سامنے اس کا ننھا بچہ برف سے ڈھکے فرش پر کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ بچہ بہت چھوٹا ہے اور اس کے لئے پھسلن کے باعث کھڑا ہونا ممکن نہیں ہوپارہا۔ وہ ایک دو بار کوشش کرتا ہے لیکن بار بار گرجاتا ہے اور پھر گویا ہمت ہار کر زمین پر لیٹ جاتا ہے۔ عین اس موقع پر اس کا باپ آگے بڑھتا ہے اور اتنے زور سے اسے ٹھڈا مارتا ہے کہ ننھے بچے کا ناتواں جسم اچھل کر پرے جاگرتا ہے۔ اس کے بعد وہ بچے کو بازو سے پکڑ کر غصے سے کھینچتا ہوا اٹھاتا ہے اور چلا کر کچھ دور لیجاتا ہے اور پھر واپس پہلی جگہ کی جانب چلنا شروع کردیتا ہے۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یہ ویڈیو دیکھنے والے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پا رہے کہ کوئی باپ اتنے کم سن بچے پر ایسا ظلم کرسکتا ہے۔ جب اس معاملے پر عوامی غم و غصے کا اظہار شروع ہوا تو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کی شناخت کی اور اسے گرفتار کرلیا۔ اب اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -