لڑکا لڑکی کی ملاقات، کچھ ہی عرصے میں منگنی ہوگئی، لیکن پھر ایک دن لڑکے نے اپنی منگیتر کی بچپن کی تصویر دیکھی تو اس میں وہ خود کیا کررہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کرسکتا تھا

لڑکا لڑکی کی ملاقات، کچھ ہی عرصے میں منگنی ہوگئی، لیکن پھر ایک دن لڑکے نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکے لڑکی کی ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور کچھ ہی عرصے بعد دونوں کی منگنی ہو گئی۔ منگنی کے بعد ایک روز لڑکی اپنی بچپن کی تصاویر لڑکے کو دکھا رہی تھی لیکن ایک تصویر میں دونوں نے ایسی چیز دیکھ لی کہ انہوں نے کبھی اس کا تصور بھی نہ کیا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ویروناکولیکی نامی لڑکی کی اس تصویر میں اس کا منگیتر میرینڈ بوزا بھی موجود تھا، حالانکہ وہ اپنی پہلی ملاقات سے قبل کبھی ملے ہی نہیں تھے اور پھر بچپن کی تصویر میں میرینڈ کی موجودگی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


یہ تصویر اس وقت بنائی گئی جب ویرونا بچپن میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ساحل سمندر پر بیٹھی ہوتی ہے۔ ان کے پیچھے پانی پر تیرتے ہوئے بیڈ پر میرینڈ لیٹا ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویرونا کولیکی کوسوو کی شہری ہے جبکہ میرینڈ بوزاترکی نژاد۔ دونوں لندن میں رہتے ہیں اور وہیں ان کی ملاقات ہوئی، کچھ عرصہ قبل انہوں نے ترکی میں جا کر منگنی کی۔ ویرونا نے یہ تصویر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جہاں صارفین اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اکثر کا کہنا ہے کہ ”آپ لوگوں کا ملن لکھا جا چکا تھا، اسی لیے آپ بچپن میں بھی ایک دوسرے سے ملے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -