’جہاز کے انجن میں یہ چیز پھنس گئی تھی اس لئے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی‘ پائلٹ جہاز میں ایسی چیز اُٹھا کر لے آیا کہ ہر مسافر دنگ رہ گیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر برن متھ سے سپین جانے والی تھامسن ایئرلائنز کی پرواز ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر اتار لی گئی اور پرواز کا پائلٹ ایک ایسی چیز ہاتھ میں پکڑے مسافروں کے سامنے آ گیا کہ ان کے ہوش ہی اڑ گئے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی ایک بگلا جہاز کے انجن سے ٹکرا گیا اور اس کی باقیات انجن کے اندر پھنس گئیں۔ خوش قسمتی سے پرواز حادثے سے بال بال بچی اور پائلٹ نے اس کا رخ گیٹ وک ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا اور اسے بحفاظت وہاں اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔
اڑتے جہاز میں خاتون کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والے بھارتی نے ایسا معافی نامہ دے دیا کہ پڑھ کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ اسی اثناءمیں پائلٹ مسافروں کے سامنے آگیا۔ اس نے ہاتھ میں ایک شاپنگ بیگ پکڑ رکھا تھا جس میں انجن سے ٹکرانے والے بگلے کی باقیات تھیں۔ پائلٹ نے بگلے کے جسم کے ٹکڑے مسافروں کو دکھاتے ہوئے بتایا کہ ”انجن سے یہ بگلا ٹکرانے کے باعث ہمیں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔بگلا ٹکرانے سے انجن کے 3بلیڈ مڑ گئے ہیں اور اب ہمیں یہاں طیارہ تبدیل کرنا ہو گا۔“رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے کے انتظار کے بعد مسافروں کو نئے طیارے میں بٹھا کر سپین روانہ کر دیا گیا۔