اگلی مرتبہ آپ کے بچے کوئی فرمائش پوری نہ ہونے پر روئیں تو انہیں اس باہمت بچے کی یہ تصویر ضرور دکھا دیجئے گا

اگلی مرتبہ آپ کے بچے کوئی فرمائش پوری نہ ہونے پر روئیں تو انہیں اس باہمت بچے ...
اگلی مرتبہ آپ کے بچے کوئی فرمائش پوری نہ ہونے پر روئیں تو انہیں اس باہمت بچے کی یہ تصویر ضرور دکھا دیجئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہم آپ کو فلپائن کے ایک ایسے بچے سے ملوانے جا رہے ہیں جس سے آپ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔ آئندہ جب آپ کے بچے مہنگی چیزوں کے لیے ضد کریں اور پڑھائی کی طرف ان کی توجہ نہ ہو تو ان کو اس بچے کی یہ تصویر ضرور دکھائیے گا۔ رات گئے لکڑی کے ایک سٹول پر کتابیں رکھے سڑک پر مک ڈونلڈ ہوٹل کی لائٹس کی روشنی میں پڑھنے میں مصروف یہ9سالہ بچہ ڈینیئل ہے جو بڑا ہو کر ڈاکٹر یا پولیس مین بننا چاہتا ہے اور اسے آج تک اسی طرح رات کے اوقات میں سڑک پر پڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ایک ٹی وی شو جس نے عرب دنیا میں تہلکہ مچادیا، آخر اس میں ایسا کیا ہے کہ ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے؟ آپ بھی جانئے

ایک میڈیکل کی طالبہ جوسی ٹوریفرانسا آدھی رات کو وہاں سے گزری اور بچے سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ اس نے اس کی ایک تصویر بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ سوشل نیوز نیٹ ورک ریپلر کے مطابق ڈینیئل گریڈ 3کا طالب علم ہے اور مینڈو شہر کے ایک سکول میں پڑھتا ہے۔ اس کے پاس 2پنسلیں تھیں، اب صرف ایک پنسل ہے کیونکہ دوسری اس کے ایک کلاس فیلو نے چرا لی تھی۔ ڈینیئل کے باپ کو قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ جیل ہی میں مر گیا تھادوسری طرف مظاہرین نے ان کا گھر بھی جلا دیا تھا۔ اب ڈینیئل اپنی ماں اور ایک چھوٹے بھائی کے ساتھ ایک فوڈ سٹال میں رہتا ہے جس کی دیواریں بھی نہیں ہیں۔ انتہائی مشکل حالات کے باوجود 9سالہ ڈینیئل اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہے، جب رات کے وقت اس کے کلاس فیلوز اور دوست گلی میں فٹ بال کھیل رہے ہوتے ہیں، وہ ہوٹل کی سڑک پر لگی لائٹ کی روشنی میں بیٹھا پڑھ رہا ہوتا ہے۔
جوسی ٹوریفرانسا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر پر زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، سوشل میڈیا صارفین نے ڈینیئل کی مدد کے لیے ایک فنڈریزنگ پیج بھی بنایا ہے جس پر اب تک 329پاؤنڈز(تقریباً 51ہزار روپے) جمع ہو چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -