نوجوان نے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے موٹروے بند کردیا
نیویارک(نیوزڈیسک) کہتے ہیں کہ انسان محبت میں اندھا ہوجاتا ہے اور اپنے محبوب کو راضی کرنے کے لئے کچھ بھی کرگزرتا ہے اور ایسا ہی کچھ امریکی شہر ہیوسٹن کے رہائشی نے بھی کیا۔
’تمہاری بیوی نے تم سے جھوٹ بول کر تمہیں بے وقوف بنایا اور اس وقت میرے سامنے بیٹھی اپنی شرمناک حرکات پر ہنس رہی ہے‘
تفصیلات کے مطابق 25سالہ ویاڈال نواس نے اپنی محبوبہ مشائل وائیکوف سے شادی کرنے کے لئے انتہائی مصروف موٹروے بند کردی ،نواس اپنے گٹنوں کے بل انتہائی مصروف شاہراہ انٹرسٹیٹ 45پر بیٹھ گیا اور اپنی گرل فرینڈ کو شادی کا کہا۔اس حرکت پر اسے گرفتار کرلیاگیا اور یہ معاملہ دسمبر 2015ءسے عدالت میں زیرسماعت تھاجہاں اس نے معافی بھی مانگی۔عدالت نے اس کی معافی 32گھنٹے کی کمیونٹی سروس کے ساتھ مشروط کی تھی۔اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا”مجھے معلوم ہے کہ میں نے ایک غلط کام کیا اور اپنے ساتھ کئی لوگوں کو مشکل میں ڈالااور مجھے اس کا افسوس ہے لیکن میں کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا۔“اس کی اس حرکت پر اسے چھ ماہ قید اور2000ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے لیکن وہ کہتا ہے کہ اسے محبت میں یہ بھی قبول ہے۔
ہیوسٹن پولیس کے ترجمان کاکہناہے کہ انہیں محبت کرنے والے جوڑے کے مل جانے پر خوشی ہے لیکن ساتھ ہی وہ پولیس نہیں چاہتی کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں ہوں۔مشائل کاکہنا ہے کہ وقوعہ کے روز نواس اسے ایک پارٹی کا کہہ کر پر لے گیا اور انتہائی مصروف موٹروے کے بیچوں بیچ اس نے اپنی محبوبہ کو گاڑی سے نکلنے کے لئے کہاجس پر مشائل کاکہناتھا کہ وہ مذاق تو نہیں کررہا لیکن اس دوران مشائل نے دیکھا کہ ان کے کئی دوست اور رشتے دار وہاں موجود ہیں اور نواس اپنے گٹنوں پر جھکا ہوا ہے اور اس سے شادی کی درخواست کررہا ہے۔