’مبارک ہو! تم ماں بن گئیں‘ خاتون کو اچانک سہیلی کی مبارکباد لیکن ایسا تو کچھ ہوا ہی نہیں تھا، پہلے تو سمجھی سہیلی کو غلطی لگی لیکن پھر اپنی فیس بک کھولی تو پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ وہاں تو۔۔۔

’مبارک ہو! تم ماں بن گئیں‘ خاتون کو اچانک سہیلی کی مبارکباد لیکن ایسا تو کچھ ...
’مبارک ہو! تم ماں بن گئیں‘ خاتون کو اچانک سہیلی کی مبارکباد لیکن ایسا تو کچھ ہوا ہی نہیں تھا، پہلے تو سمجھی سہیلی کو غلطی لگی لیکن پھر اپنی فیس بک کھولی تو پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ وہاں تو۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) یہ کیونکر ممکن ہے کہ کوئی خاتون بچے کی ماں بن جائے اور اسے یہ خبر کسی سہیلی کے زریعے معلوم ہو۔ یہ حیرت انگیز واقعہ ایک برطانوی خاتون کے ساتھ پیش آیا جسے ایک سہیلی نے ماں بننے کی مبارکباد دی تو اسے حیرت ہوئی کہ یہ واقعہ کب اور کیسے پیش آیا۔

محبوبہ کے بالوں میں ہاتھ پھیرنے نے نوجوان کو موت کے منہ میں پہنچادیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر پاکستانی شوہروں کو اپنی بیگمات سے ہی ڈرلگنے لگے گا
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ انتونیا شین کا کہنا ہے کہ جب اس کی ایک سہیلی نے اسے ماں بننے کی مبارکباد دی تو حیرت سے پوچھنے لگیں کہ آخر اس کا مطلب کیا ہے۔ سہیلی نے کہا کہ ”اپنی فیس بک دیکھو۔“ اور جب انتونیا نے فیس بک دیکھی تو وہاں اپنے شوہر نیتھ ولماٹ کی پوسٹ کی گئی تصویر دکھائی، جو ایک ننھے بچے کو اپنے بازوﺅں میں اٹھائے مسکرا رہا تھا۔ بیچاری انتونیا اپنے شوہر کی بانہوں میں نومولود بچے کو دیکھ کر دنگ رہ گئی اور حقیقت جاننے کے لئے وہ فوری طور پر اپنے خاوند کی ورکشاپ گئی۔ وہاں جانے پر معلوم ہوا کہ اس کے شوہر نے ایک خفیہ شادی کر رکھی تھی اور یہ بچہ اس کی دوسری بیوی کے ہاں پیدا ہوا تھا۔ انتونیا نے غصے سے بے قابو ہو کر اور وہاں کھڑی شوہر کی گاڑی کو ٹھڈے مارنے شروع کردئیے لیکن پولیس نے گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت اس کے خلاف پرچہ کاٹ لیا۔


انتونیا نے بتایا کہ وہ ایک دکان میں شاپنگ کر رہی تھی جب اس کی سہیلی نے رابطہ کیا اور کہا ”تمہیں بیٹے کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ پھر میں نے فیس بک پر ولماٹ کی تصویر دیکھی جس نے بچے کو اٹھارکھا تھا۔ اس نے میرے ساتھ بے وفائی کی اور پھر خفیہ محبوبہ سے ہونے والے بچے کی تصویر بھی ڈھٹائی کے ساتھ فیس بک پر پوسٹ کی۔ ہماری شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی اور ہمارے تین بچے ہیں۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ میرے ساتھ ایسا دھوکہ کرے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -