شوہر اپنی حاملہ بیگم کو لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچا، الٹرساﺅنڈ کیا تو ماں کے پیٹ میں بچے کی جگہ ایسی تصویر نظر آگئی کہ دونوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

شوہر اپنی حاملہ بیگم کو لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچا، الٹرساﺅنڈ کیا تو ماں کے پیٹ ...
شوہر اپنی حاملہ بیگم کو لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچا، الٹرساﺅنڈ کیا تو ماں کے پیٹ میں بچے کی جگہ ایسی تصویر نظر آگئی کہ دونوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) حمل کے بعد الٹرا ساﺅنڈ کروانے والے جوڑے عموماً اپنے بچے کی پہلی جھلک دیکھنے کے بے تاب ہوتے ہیں لیکن ایک برطانوی جوڑے کو پہلے الٹراساﺅنڈ کے دوران ماں کے پیٹ میں ایسی خوفناک چیز نظر آ ئی کہ بیچارے خوف سے کانپ اٹھے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایشلی میڈ اور ان کے خاوند میری ٹوسونگ کا کہنا ہے کہ وہ پانچ ماہ کے حمل کے بعد پہلی بار الٹراساﺅنڈ کروارہے تھے اور اپنے بچے کو دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔ ویسٹ سسکس سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو اس وقت اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب الٹرساﺅنڈ میں انہیں انسانی بچے کی بجائے خونخوار آنکھوں سے گھورتا ہوا بھیڑیا نظر آیا۔

خاتون کے پیٹ میں درد، ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
انتیس سالہ ایشلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے الٹرساﺅنڈ میں اس شبیہ کو دیکھ کر بے حد خوفزدہ ہوگئی تھیں۔ ان کے خاوند 33 سالہ گیری کا کہنا ہے کہ انہیں ایشلی کو قائل کرنے میں کچھ وقت لگا کہ یہ ان کا بچہ ہی ہے لیکن کسی وجہ سے الٹراساﺅنڈ میں اس کی تصویر عجیب و غریب نظر آرہی ہے۔


ایشلی کا کہنا ہے کہ شوہر کے حوصلہ دلانے پر اب وہ اس بات پر زیادہ پریشان نہیں ہے اور نہ ہی خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید یہ خوش قسمتی او رتحفظ کی علامت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ بات مزید دلچسپ ہے کہ انہوں نے الٹراساﺅنڈ سے کچھ دن پہلے ہی اپنے بچے کا نام رومیو تجویز کیا تھا، جو لفظ رومیولس کی ایک شکل ہے، جو کہ رومی لوک داستانوں میں ان دو بچوں میں سے ایک ہے جن کی پرورش ایک بھیڑیے نے کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -