برطانیہ سے کروڑوں روپے لوٹ کر واپس آنے والا پاکستانی گرفتار،پیسہ کمانے کا ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

برطانیہ سے کروڑوں روپے لوٹ کر واپس آنے والا پاکستانی گرفتار،پیسہ کمانے کا ...
برطانیہ سے کروڑوں روپے لوٹ کر واپس آنے والا پاکستانی گرفتار،پیسہ کمانے کا ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بینکوں سے قرض لینے اور معاف کروا لینے کے قصے تو زبان زد عام ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے ”مہا پرش“ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس نے برطانوی بینک کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا اوربرطانیہ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے بھاگ کر پاکستان آ گیاتاکہ یہ واقعہ برطانوی بینکوں کے لیے سند رہے اور وہ آئندہ کسی بھی پاکستانی کاروباری شخص کو قرض دینے کی جسارت نہ کریں۔ شاہد لقمان اپنے بھائی وحید لقمان کے ہمراہ مانچسٹر میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا، ان کی فرم کا نام لیکسی ہولڈنگز تھا۔

مزیدپڑھیں:اس آدمی کی بوتل میں ویٹر نے تھوک دیالیکن پھر اس آدمی نے کیا کیا ؟جان کر تمام ویٹرز ایسی حرکت سے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

انہوں نے برکلے اور الائیڈ بینک سے مختلف اوقات میں 200ملین پاﺅنڈ قرض لیا اور پھر فرار ہو کر پاکستان چلے آئے اور لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر لیکسی ہولڈنگز کے نام سے ہی فرم بنا کر بیٹھ گئے۔ ان کی ہمت کی داد دیجیے کہ برطانیہ میں بینکوں کے نادہندہ ہونے پر ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے تھے اور ان کی نگرانی کے لیے انہیں الیکٹرانک ٹیگ بھی پہنا دیئے گئے تھے تاکہ یہ بھاگ نہ سکیں لیکن اس کے باوجود وہ برطانوی حکام کو جُل دینے میں کامیاب ہو گئے اور فرار ہو کر پاکستان پہنچ گئے۔ برطانوی سریس فراڈ آفس 4سال سے ان کے خلاف تحقیقات کر رہا تھا ، دونوں بھائی برطانوی عدالت کی طرف سے ضمانت پر رہا کیے گئے تھے لیکن اس سے قبل کہ سیریس فراڈ آفس کو ان کے خلاف شوہد ملتے اور ان پرفرد جرم عائد کی جاتی وہ بھاگ کر پاکستان پہنچ گئے۔ برطانوی حکومت نے پاکستانی حکومت کو تحریری طور پر ان کے فراڈ کی شکایت کی اور مدد طلب کی جس پر گزشتہ روزایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے ایم ایم عالم روڈ پر ان کے عالیشان دفتر پر چھاپہ مار کر شاہد لقمان کو گرفتار کرلیا اور اسلام آباد پہنچا دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے بعض اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔برطانوی اخبار”دی گارڈین“ کے مطابق برطانیہ میں لقمان برادرز کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے جو اقدامات کیے گئے ان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور انہیں پہنائے گئے الیکٹرانک ٹیگز کی کارکردگی پر بھی بحث کی جا رہی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی پاکستانی نژاد شخص اتنا بڑا فراڈ کرکے پاکستان فرار ہو گیا ہے، اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -