’شادی کے 21 سال بعد اب پہلی مرتبہ اپنی بیگم کو ہنی مون پر لے کر جارہا ہوں کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

’شادی کے 21 سال بعد اب پہلی مرتبہ اپنی بیگم کو ہنی مون پر لے کر جارہا ہوں ...
’شادی کے 21 سال بعد اب پہلی مرتبہ اپنی بیگم کو ہنی مون پر لے کر جارہا ہوں کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’کراﺅڈ فنڈنگ‘ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے زریعے مصائب میں گھرے لوگ ان سے نکلنے کے لیے لوگوں سے چندے کی اپیل کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک شخص نے ہنی مون پر جانے کے لیے کراﺅڈ فنڈنگ کے زریعے چندے کی اپیل کر دی، لیکن اپیل میں اس نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں کو غصہ آنے کی بجائے ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 47سالہ راجر لیوس نامی یہ شخص برطانوی علاقے شراپ شائر کے شہر ٹیلفرڈ کا رہنے والا ہے جس کی 44سالہ بیوی جولی لیوس ہڈیوں کے گودے کے کینسر کی مریض ہے اور ڈاکٹروں نے اسے کچھ ہی ہفتے کی مہلت دے رکھی ہے۔

وہ سعودی شہری جس کی 2 بیگمات اور 11 لونڈیاں تھیں وفات پاگیا، یہ معروف ترین شخص کون تھا؟ زندگی کی کہانی جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
راجر لیوس نے کراﺅڈ فنڈنگ پر لکھا ہے کہ ”ہماری شادی کو 21سال ہو گئے ہیں لیکن ہم خرابی ¿ حالات کی وجہ سے آج تک ہنی مون پر نہیں جا سکے۔ اب میری بیوی کو ڈاکٹروں نے زندہ رہنے کے لیے بہت کم مہلت دے دی ہے۔ میری بیوی کی آخری خواہش یہ ہے کہ میں اسے ہنی مون پر لے کر جاﺅں۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ اب ہمارے پاس اکٹھے رہنے کے لیے جتنے بھی دن بچے ہیں، ان میں اسے ہنی مون پر لے کر جاﺅں اور ہم وہ خوشیاں سمیٹ سکیں جو اس سے قبل نہ سمیٹ سکے تھے۔“راجر نے 5ہزار پاﺅنڈ چندے کی اپیل کی تھی اور اب تک 43لوگوں نے 1ہزار 390پاﺅنڈ چندہ دے دیا ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -