ڈالر ریال روپیہ درہم دینار پاﺅنڈ ،کیا آپ کو معلوم ہے کرنسیوں کے ان ناموں کا کیا مطلب ہے اور یہ کس نے اور کب رکھے؟

ڈالر ریال روپیہ درہم دینار پاﺅنڈ ،کیا آپ کو معلوم ہے کرنسیوں کے ان ناموں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں تقریباً ہر ملک کی اپنی کرنسی ہے اور اس کا ایک الگ نام ہے۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے کہ ان کرنسیوں کے ناموں کا کیا مطلب ہے اور انہیں یہ نام کس نے اور کب دیئے۔ذیل میں یہ مفید معلومات درج ہیں۔
ڈالر
ڈالر کا ماخذ ایک قدیم سکے کا نام ”جوشمز دالر(Joachimsthaler) ہے۔ یہ اس وادی کا نام ہے جہاں سے چاندی نکال کر سکے بنائے جاتے تھے۔ لہٰذا ان سکوں کا نام بھی اسی وادی کے نام پر رکھ دیا گیا۔ بعد ازاں اس نام سے جوشمز حذف ہو گیا اور صرف دالر رہ گیاجو بتدریج ڈالر کہلانے لگا۔
ریال
ریال کا ماخذ لاطینی لفظ Regalisہے جس کے معنی شاہی(Royal) کے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک عمان، قطر، سعودی عرب اور یمن وغیرہ میں اس لفظ کو کرنسی کے نام کے طور پر اپنا لیا گیا۔ اس سے قبل ہسپانوی کرنسی کو رئیل (Real) کہا جاتا تھا۔

دینار
دینار لاطینی لفظ دیناریئس(Denarius)ہے جس کی جمع دیناری(Denarii) ہوتی ہے۔ یہ قدیم روم میں چاندی کے سکے کا نام تھا جو پہلی بار 211قبل مسیح میں بنایا گیا۔ اب کویت، سربیا، الجیریا، اردن و دیگر ممالک نے اس نام سے اپنی کرنسی رائج کر رکھی ہے۔

روپیہ
روپیہ سنسکرٹ زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چاندی یا ڈھلی ہوئی(ساختہ) چاندی کے ہیں۔ پہلی بار 1966ءمیں برطانوی سامراج کے دوران یہ نام ہندوستان کی کرنسی کے طور پر متعارف کروایا گیا۔ اس سے قبل یہ نام کویت، بحرین، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی کرنسی کا تھا۔ ان ملکوں نے 1960ءکی دہائی میں اپنی کرنسیوں کے نام تبدیل کر لیے۔ اب صرف پاکستان، بھارت اور انڈونیشیاءیہ نام اپنی کرنسی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
درہم
درہم یونانی لفظ دریکما(Drachma) سے ماخوذ ہے جس کے معنی ”مٹھی بھر“ کے ہیں۔یہ لفظ قدیم یونان میں 1100قبل مسیح میں یونانی کرنسی کے نام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ اس وقت کی دنیا کی مضبوط ترین کرنسی تھی۔ اب یہ لفظ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کی کرنسی کے نام کے طور پر استعمال کیا جا رہاہے۔
پاﺅنڈ
پاﺅنڈ قدیم روم کے وزن کے پیمانے لبرا(Libra) کا انگریزی ترجمہ ہے، یہی وجہ ہے کہ پاﺅنڈ کومختصراً lbبھی لکھا جاتا ہے۔ قدیم روم میں لفظ لبرا وزن کے پیمانے کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ اب یہ برطانیہ میں کرنسی کے نام اور وزن کے پیمانے دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -