’’عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے اور انہیں یہ ایک کام فوری کرنا ہوگا ورنہ ۔ ۔ ۔‘‘ ایسی پیشگوئی سامنے آگئی کہ جان کر کپتان شدید پریشان ہوجائیں گے

’’عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے اور انہیں یہ ایک کام فوری کرنا ہوگا ورنہ ۔ ...
’’عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے اور انہیں یہ ایک کام فوری کرنا ہوگا ورنہ ۔ ۔ ۔‘‘ ایسی پیشگوئی سامنے آگئی کہ جان کر کپتان شدید پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ماہر علم نجوم اور فلکیات آغا بہشتی نے پیشگوئی کی ہے کہ اس وقت چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا سیارہ 410کے عدد پر ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ گردش پر ہے ،عمران خان کو سیکیورٹی کے کچھ خدشات ہو سکتے ہیں اس لیے انہیں احتیاط کی ضرورت ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے وہ دس مرتبہ اللہ الصمد پڑھا کریں ۔
آغا بہشتی کا کہناتھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ جب جلسے اور جلوسوں پر جایا کریں تو اپنی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا کریں ،بظاہر تو عمران خان کے ستارے عروج پر ہیں اور اس کے مطابق ان کی زندگی بہتر سے بہتر ہوتی ہوئی آگے نظر آ رہی ہے اور انہیں زندگی میں تمام کامیابیاں بھی ملیں گی ۔
آغابہشتی کا کہناتھا کہ حکومت کیلئے مزید پریشانیاں پیدا ہو سکتی ہیں جبکہ نوازشریف کیلئے پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہاہے تاہم ان میں کمی ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے لیکن نوازشریف وزیراعظم ہی رہیں گے ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آنے والے وقت میں نوازشریف کا سیارہ زوال کا شکار ہے اور زوال پریشانی کو ظاہر کرتاہے حکمرانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
انہو ںنے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مسائل کے ساتھ ساتھ نوازشریف کے بہت سے رفقاءکے ن لیگ چھوڑنے اور اختلافات پیداہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں اور اسی طرح عمران خان کی پارٹی میں اختلافات ہو سکتے ہیں ۔آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر رہے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -