دنیا کے بڑے بڑے شہر پانی میں ڈوب جائیں گے اگر۔۔۔ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، خبردار کردیا

دنیا کے بڑے بڑے شہر پانی میں ڈوب جائیں گے اگر۔۔۔ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی ...
دنیا کے بڑے بڑے شہر پانی میں ڈوب جائیں گے اگر۔۔۔ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوبل وارمنگ کے خطرات کے متعلق ہم سنتے رہتے ہیں لیکن اب ماہرین نے نیا دعویٰ کر دیا ہے۔ امریکی ادارے کلائمیٹ سنٹرل (Climate Central) کی تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ اگر دنیا نے کاربن کے اخراج میں کمی نہ کی تو آئندہ 100سال بعد لندن، سڈنی، شنگھائی اور نیویارک جیسے 21بڑے شہروں سمیت 1800شہر سمندر برد ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں میں پٹرول اور ڈیزل کے اندھادھند استعمال سے کاربن کی بڑی مقدار فضاء میں جمع ہو رہی ہے جس سے گلوبل وارمنگ بڑھتی جا رہے ہے۔ اس سے پہاڑوں کی برف تیزی کے ساتھ پگھل کر پانی کی شکل میں سمندروں میں پہنچ رہی ہے۔ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر دنیا نے کاربن کے اخراج میں کمی نہ کی تو 2100ء تک سمندر کی سطح 38فٹ تک بلند ہو جائے گی۔

مزید جانئے: وہ عمارت جسے دنیا کی بہترین عمارت قرار دیدیا گیا کیونکہ۔۔۔
ماہرین نے امریکی شہرنیویارک، آسٹریلوی شہر سڈنی، چین کے شہر شنگھائی، برطانوی دارالحکومت لندن اور بھارتی شہر ممبئی کی تصاویر کو پانی میں ڈوبتے دکھا کر دنیا بھر کی حکومتوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ماہرین نے ان تصاویر کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اگر مستقبل میں دنیا کے درجہ حرارت میں 2سنٹی گریڈ کا اضافہ ہوتا ہے تو ان شہروں میں پانی کی سطح کتنی بلند ہو جائے گی۔ ان میں سے ہر شہر کی دو تصاویر ماہرین نے پیش کی ہیں جن میں ایک آج کی ہے اور ایک 100سال بعد کی۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آج جہاں سڑکوں پر لوگ چہل قدمی کر رہے ہیں اور ہوٹلوں میں بیٹھے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، 100سال بعد کی تصویر میں وہاں کئی فٹ پانی چڑھا ہوا ہے۔

مزید جانئے: مگر مچھ سزائے موت کے قیدیوں کا پہرہ دیں گے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے دنیا کو تیل، گیس اور کوئلے کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے فضاء سے کاربن کی فضاء کو حتی الامکان کم کرنا ہو گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاربن کو ماحول سے فوری طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم آج تیل، گیس اور کوئلے کا استعمال ترک کردیں تو آئندہ کئی سال تک کاربن فضاء میں موجود رہے گی اور گلوبل وارمنگ کا باعث بنتی رہے گی اور سمندر کی سطح بلند ہونے کا خطرہ ہمارے سروں پر منڈلاتا رہے گا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کاربن کی پیداوار روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے ہم مستقبل کے اس خطرے سے کافی حد تک نمٹنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

مزید جانئے: عنقریب انسانوں کے لیے بچے پیدا کرنا مشکل ہو جائے گا کیو نکہ ۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -