وہ لڑکی جو بچپن سے 17 سال کی عمر تک چکن نگٹس کھاتی رہی اور پھر ایک دن کچھ ایسا ہوا کہ یہ عادت زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بن گئی
لندن(نیوزڈیسک)چکن نگٹس مزیدار کھانا تو ضرور ہیں لیکن اگر صرف اس کا ہی استعمال کیا جائے اور کوئی دوسری چیز نہ کھائی جائے تو کئی طرح کی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں اور انسان کو ہسپتال بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ایسا ہی کچھ ایک17سالہ برطانوی لڑکی سٹیسی ارون کے ساتھ ہوا۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق سٹیسی گذشتہ15سال سے صرف چکن نگٹس کھا رہی تھی اور اس کے علاوہ کسی بھی چیز کو منہ نہ لگاتی تھی لیکن ایک دن وہ اپنے آفس میں ہی ایک دم بے ہوش ہوگئی۔اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیاجہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ہوش آنے پر سٹیسی نے بتایا کہ گذشتہ 15سال سے ہرروزصرف اور صرف چکن نگٹس کھارہی تھی۔اس کا کہنا تھا کہ وہ 20پیس والا چکن نگٹس کا کھانا کھاتی تھی اور شاذوناذر ہی ناشتے میں ٹوسٹ اور آلو کی چپس کھالیتی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سٹیسی کی آنتڑیوں اور زبان میں سوزش ہوچکی تھی اور وہ خون کی خطرناک کمی کا شکار تھی۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ نمک اور چکنائی کھانے کی وجہ سے سٹیسی کو دل،گردوں اور جگر کی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔
مزید جانئے: وہ کھانے جو بچوں کے قد تیزی بڑھائیں،اپنے بچوں کو ضرورکھلائیں
سٹیسی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ دوسال کی تھی جب اس نے چکن نگٹس کھانے شروع کئے اور اسے یہ اس قدر پسند آئے کہ اس نے باقی چیزیں کھانا ہی چھوڑ دیں۔اس کی ماں اسے بھوکا رکھتی لیکن پھر بھی وہ باز نہ آتی اور صرف نگٹس پر اصرار کرتی۔