وہ 4باتیں جو آپ کو شادی سے قبل ہی اپنے ہمسفر سے ضرور طے کرلینی چاہئیں

وہ 4باتیں جو آپ کو شادی سے قبل ہی اپنے ہمسفر سے ضرور طے کرلینی چاہئیں
وہ 4باتیں جو آپ کو شادی سے قبل ہی اپنے ہمسفر سے ضرور طے کرلینی چاہئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) شادی جیسا اہم فیصلہ کرنے کے لئے خاصی سوچ بچار کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بعض اوقات یہ فیصلہ جلد بازی میں بھی کرلیا جاتا ہے جس کے نتائج کچھ اچھے برآمد نہیں ہوتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سوچ بچار کے بعد کیا جائے یا عجلت میں، کچھ باتیں شادی سے پہلے ہی طے کرلینا انتہائی ضروری ہیں، کیونکہ ان کا مستقبل کی زندگی پر انتہائی گہرا اثر مرتب ہوتا ہے۔
شادی کے بعد اولاد کا معاملہ ایک ایسی ہی اہم بات ہے۔ ہمارے معاشرے میں گھر والے توقع کرتے ہیں کہ جلد از جلد بچوں کی خوشیاں دیکھیں لیکن بعض اوقات نوبیاہتا جوڑے کا جلد والدین بننے کا ارادہ نہیں ہوتا، لہٰذا اس معاملے کو شریک حیات کے ساتھ پہلے ہی طے کرلینا چاہیے کہ بچوں کے معاملے میں گھر والوں کی خواہشات کا خیال رکھا جائے گا یا اپنے فیصلے کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید جانئے: یہ ایک چھوٹی سی بات آپ کی شادی اور رشتے تباہ کرسکتی ہے
میاں بیوی کے عمومی نظریات اور خصوصاً مذہبی رجحان ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں، لہٰذا یہ بات بھی اہم ہے کہ یہ فیصلہ کرلیا جائے کہ بچوں کی تربیت کس نظریے پر کی جائے گی۔
اسی طرح آج کل اکثر خواتین ملازمت پیشہ ہوتی ہیں لہٰذا یہ طے کرنا ضروری ہے کہ اولاد کی پرورش کی ذمہ داری کس طرح ادا ہوگی اور بچوں کو کون کتنا وقت دے گا، ان کی تعلیم کی نگرانی کون کرے گا اور دیگر ضروریات کے لئے کیسے وقت نکالا جائے گا۔ شادی سے پہلے معاشی معاملات کو اکثر پوشیدہ رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے بعدازاں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ میاں بیوی کو واضح طور پر علم ہونا چاہیے کہ ان میں سے ہر ایک کی آمدنی کتنی ہے اور کونسے اخراجات کس کے ذمہ ہوں گے۔ ایک مناسب طرز عمل یہ بھی ہوسکتا ہے کہ گھریلو اخراجات اور بچوں کی تعلیم و تربیت سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ایک مشترکہ اکاؤنٹ بنایا جائے جبکہ اپنی اپنی بچت کو محفوظ کرنے کے لئے علیحدہ اکاؤنٹ ہوں۔

مزید جانئے: جو ایک دفعہ بے وفائی کرے اس پر کبھی اعتبار کیوں نہیں کرنا چاہئے؟ ماہرین نے سائنسی وجہ بتا دی
بچوں کی آمد کے بعد اکثر جوڑوں میں پہلے سا جوش و خروش نہیں رہتا اور فاصلے بڑھتے جاتے ہیں۔ اس صورتحال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد بھی آپ دونوں اپنے لئے فرصت ضرور نکالیں اور ایک دوسرے کے بارے میں جاننے اور خوشیوں اور غموں کو بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ بچوں کی ذمہ داری پہلی ترجیح ہے لیکن خود کو نظر انداز مت کریں۔ یہ بات پہلے ہی طے کر لیں کہ شادی کے بعد کی زمہ داریوں کے باوجود آپ باہمی جوش و جذبے کو کس طرح برقرار رکھیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -