آدمی گھر سے باہر نکلا تو ہمسائے کی لڑکی اپنے ہی گھر کے باہر بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ پڑی مل گئی، اپنے گھر پر ہی یہ کام کس نے کردیا، پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا انکشاف کہ پورا محلہ دنگ رہ گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شخص گھر سے باہر نکلا تو ہمسائے کی لڑکی اپنے ہی گھر کے باہر زنجیروں میں جکڑی مل گئی اور اس شخص کے استفسار پر لڑکی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پورا محلہ ششدر رہ گیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں 22سالہ چھتیالہ گیتا کو اس کے بھائیوں اور بھابیوں نے گھر میں زنجیر سے جکڑ رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیتا کا ذہنی توازن درست نہیں اور اس لیے اسے باندھ کر رکھا گیا ہے کہ وہ گھر سے بھاگ نہ جائے لیکن گیتا نے اپنے ہمسائے کو بتایا کہ وہ ذہنی بیمار نہیں ہے۔ اس کے بھائی اور بھابیاں اس پر تشدد کرتے ہیں اور اس سے گھر کا سارا کام کاج کرواتے ہیں۔وہ گھر کے باہر بیٹھی رو رہی تھی جب ہمسایہ باہر نکلا اور اس سے صورتحال دریافت کی۔
خوبرو ماڈل کو آگ لگانے کی مذموم کوشش ناکام
ہمسائے نے پولیس کو اس واقعے کی رپورٹ کی جس نے آ کر لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ گیتا نے پولیس کو بتایا کہ ”میرے والد کا پانچ سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد بھائیوں اور بھابیوں نے مجھ پر تشدد شروع کر دیا اور گھر کا سارا کام مجھ سے کروانے لگے۔ تنگ آ کر ایک روز میں نے بھاگ جانے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے پکڑ کر زنجیروں سے جکڑ دیا۔“ رپورٹ کے مطابق گیتا نے آرٹس میں گریجوایشن کر رکھی ہے اور باپ کی موت سے قبل ایک نجی سکول میں پڑھاتی رہی ہے۔ضلع جگتیال کی ایس پی آننتا شرما کا کہنا ہے کہ ”اگر تصدیق ہو گئی کہ واقعی بھائی اور بھابیاں لڑکی پر تشدد کرتے رہے ہیں تو اسے حیدرآباد میں سٹیٹ ہوم برائے خواتین میں بھیج دیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔“