آدمی کی شادی پر دوستوں نے خوشی مناتے مناتے مذاق میں ایسا کام کردیا کہ دولہا کو ہمیشہ کے لئے مردانگی سے محروم کردیا

ڈیلی بائیٹس

قاہرہ(نیوز ڈیسک) شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گاہے بگاہے افسوسناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ مصر میں پیش آیا ہے، لیکن اس بار تو انتہاءہی ہو گئی۔ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی بدقسمت دلہے کی ایسی جگہ پر جالگی کہ بیچارہ شادی کے قابل ہی نہ رہا۔

بیگم سے 5 لاکھ مانگنے کے لئے شوہر نے اپنے ہی بچے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ کوئی باپ خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا
ویب سائٹ ’سٹیپ فیڈ‘ کے مطابق ناقابل یقین بدقسمتی کا یہ واقعہ 28 سالہ دولہے عثمان الاعلیٰ کے ساتھ پیش آیا جو شادی سے ایک روز قبل اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی میں شریک تھا۔ اس دوران ایک دوست نے بے خودی کے عالم میں پستول سے فائرنگ شروع کردی لیکن خوشی کے قہقہے اس وقت آہ و بکا میں بدل گئے جب انتہائی غیر متوقع طور پر ایک گولی دولہے کے جسم کے نازک حصے پر جالگی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ گولی لگنے سے وہ مردانہ صفات سے محروم ہو چکا تھا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت تو خطرے سے باہر ہے البتہ وہ مردانگی سے ہمیشہ کے لئے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔