پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کی بیوی نے اپنی ساس کے کان میں ایسی بات کہہ دی کہ انہوں نے فوراً نعرے لگانے شروع کردیے ،کیا کہا ؟جان کرآپ بھی خوش ہو جائیں گے

ڈیلی بائیٹس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کی والدہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا شہیدوں کو سلام پیش کرنے جا رہا ہے ،میری دعا ہے کہ شہدا کو جنت میں جگہ ملے ،پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کی اہلیہ نے اپنی ساس کے کان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا کہا تو انہوں نے بہو کے کہنے پر خوب عمل کیا اور اونچی آواز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔یاد گار شہدا کی طرف جانے سے قبل فاروق ستار کی اہلیہ اور والدہ انہیں رخصت کرنے کے لیے گھر سے باہر آئیں۔اس دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کی والدہ نے کہا کہ میرا ایک بیٹا ہے جسے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا ،اس نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،میرا بیٹا شہدا کو سلام پیش کرنے جا رہا ہے ۔اس دوران فاروق ستار کی اہلیہ نے اپنی ساس کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے لیے بھی کہا جس پر انہوں نے خوب پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگائے
مزید خبریں :ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم گڑھے میں گر گئے