غلط پارکنگ کرنے پر خاتون اور بچے سمیت گاڑی کو اٹھا دیا گیا، بچے کی ماں چیختی چلاتی رہی لیکن پولیس والوں کو ترس نہ آیا

غلط پارکنگ کرنے پر خاتون اور بچے سمیت گاڑی کو اٹھا دیا گیا، بچے کی ماں چیختی ...
غلط پارکنگ کرنے پر خاتون اور بچے سمیت گاڑی کو اٹھا دیا گیا، بچے کی ماں چیختی چلاتی رہی لیکن پولیس والوں کو ترس نہ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹریفک پولیس نے سڑک کنارے غلط پارکنگ کرنے پر گاڑی کو لفٹرسے اٹھا دیا، گاڑی میں ایک خاتون اپنے7 ماہ کے بچے کو دودھ پلا رہی تھی، خاتون چیختی چلاتی رہی لیکن ٹریفک پولیس آفسرز کو ذرا بھی ترس نہ آیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں دو پولیس اہلکاروں نے دودھ پلانے والی ماں کی گاڑی کو راستے سے ہٹانے کے لیے لفٹر سے اٹھا لیا، گاڑی میں ماں اپنے 7 ماہ کے بچے کو دوودھ پلا رہی تھی۔ خاتون مدد کے لیے پولیس والوں کو پکارتی رہی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔
خاتون کا شوہر بھی چیخ چیخ کر پولیس اہلکاروں سے درخواست کرتا رہا کہ گاڑی میں ایک خاتون اپنے بچے کو دوودھ پلا رہی، بچے کی جان بھی جا سکتی ہے لیکن پھر بھی کوئی افاقہ نہ ہوسکا، پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے۔خاتون کا شوہر کیسے زور زور سے پولیس آفسر کا نام لے کر شور مچاتا رہا کہ اگر بچے کو کچھ ہو گیا تو اسکی ذمہ داری تمہارے اوپر ہو گی۔ لیکن پتھر دل ٹریفک پولیس آفسرز نے اس کی باتوں پربھی کان نہ دھرے، پولیس اہلکار گاڑی کو تھانہ ملاد میں لے گئے جہاں خاتون کو بچے سمیت گاڑی سے اتار ا گیا تو خاتون کی جان میں جان آئی۔سوشل میڈیا پر وڈو¿یو وائرل ہونے پر جوائنٹ کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -