پاکستانی نوجوان جوڑے کی شادی پر کریم ٹیکسی کمپنی نے دولہا دلہن کو سب سے بہترین تحفہ دے دیا، ایسا تحفہ جو تاریخ میں کسی نے کسی کو نہ دیا ہوگا

پاکستانی نوجوان جوڑے کی شادی پر کریم ٹیکسی کمپنی نے دولہا دلہن کو سب سے ...
پاکستانی نوجوان جوڑے کی شادی پر کریم ٹیکسی کمپنی نے دولہا دلہن کو سب سے بہترین تحفہ دے دیا، ایسا تحفہ جو تاریخ میں کسی نے کسی کو نہ دیا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کریم ٹیکسی سروس اگرچہ بہت سے لوگوں کی پسند ہوگی لیکن ادیقہ اور کریم نامی نوجوان جوڑے کے دل میں تو اس کمپنی نے ایسی جگہ بنا لی ہے کہ وہ عمر بھر اس کا تذکرہ خوبصورت الفاظ میں کرتے رہیں گے۔ ویب سائٹ Parhloکے مطابق ادیقہ نے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ازراہ تفنن لکھا تھا ”میں سوچ رہی ہوں کہ اپنی شادی کے لئے ٹیکسی کمپنی کریم کے تھیم والے کارڈ بنالوں کیونکہ میں جس شخص سے شادی کررہی ہوں اس کا نام بھی کریم ہے۔“ اتفاق سے کریم کمپنی کی نظر بھی اس ٹویٹ پر پڑ گئی اور انہوں نے ادیقہ اور ان کے ہونے والے شریک حیات کو تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

’’میرے سامنے کپڑے تبدیل کرو‘‘ پاکستانی لڑکی ٹیکسی میں بیٹھی تو آگے سے ڈرائیور نے کیا شرمناک ترین حرکت کر دی؟ جان کر لڑکیاں ٹیکسیوں سے ہی گھبرانے لگیں
کمپنی کی جانب سے ادیقہ کی ٹویٹ کے جواب میں کہا گیا کہ وہ ان کی شادی میں شامل ہوکر بہت خوش ہوں گے اور ساتھ ہی اس تحفے کا اعلان بھی کر دیا جس کے متعلق جان کر ادیقہ اور کریم خوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔ کمپنی نے ان کے تمام مہمانوں کو شادی ہال پہنچانے کے لئے خصوصی ڈسکاﺅنٹ کی پیشکش کی ہے، جبکہ انہیں 10ہزار روپے کا فری کریڈٹ بھی دیا ہے جسے دولہا، دلہن کریم ٹیکسی پر سفر کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ ادیقہ کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی کی بے حد شکرگزار ہیں کیونکہ انہوں نے دیگر تحائف کے ساتھ ان کی بارات کے لئے گاڑی کا اہتمام بھی کیا ہے۔
ادیقہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں بزنس ڈویلپمنٹ و پبلک ریلیشنز شعبے کی سربراہ ہیں جبکہ ان کے ہونے والے شریک حیات سٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -