مکیش امبانی بھارت کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں مگر وہ اپنے بچوں کو کتنا جیب خرچ دیتے تھے؟ جواب جان کر یقینا آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

مکیش امبانی بھارت کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں مگر وہ اپنے بچوں کو کتنا ...
مکیش امبانی بھارت کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں مگر وہ اپنے بچوں کو کتنا جیب خرچ دیتے تھے؟ جواب جان کر یقینا آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکیش امبانی بھارت کی معروف ترین کاروباری شخصیت ہیں جبکہ دنیا کی کامیاب ترین شخصیات میں بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔ امبانی فیملی کے رہن سہن کو دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے ہر طرح لطف اندوز ہوتے ہوں گے اور ان کے بچے بھی شاہانہ زندگی گزارتے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”تمہارا پہلا چیلنج ہے کہ۔۔۔“ ایک ’شیخ‘ بھی بلیو وہیل گیم کے ہتھے چڑھ گیا، پہلا چیلنج ہی ایسا مل گیا کہ دم دبا کر بھاگ نکلا، یہ کون سا چیلنج تھا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے مہنگی ترین گاڑیوں کا استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بس پر بھیجتے تھے اور دونوں کو جیب خرچ کے طور پر صرف جمعہ کے روز 5 بھارتی روپے دئیے جاتے تھے۔
نیتا امبانی اگرچہ بھارت کے سب سے بڑے بزنس مین کی بیوی ہیں لیکن ان کا تعلق متوسط طبقے سے تھا اور وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کے بچے پیسوں کی چکاچوند گم نہ ہو جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو بس پر اس لئے سکول بھیجتے تھے تاکہ انہیں عام آدمی کے رہن سہن اور زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا اندازہ ہو سکے۔ نیتا کا ماننا ہے کہ ”زندگی اپنے اردگرد کے حالات کو جاننے کو نام ہے۔“
ایک انٹرویو میں نیتا نے انکشاف کیا کہ ”جب میرے بچے چھوٹے تھے تو میں نے ہر جمعے کو 5 روپے دیتی تھی تاکہ وہ سکول کی کینٹین سے کچھ خرید سکیں۔ لیکن ایک دن میرا سب سے چھوٹا بیٹا آننت بھاگتا ہوا میرے پاس آیا اور 10 روپے کا مطالبہ کیا۔ جب میں نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ میں جب بھی اپنی جیب سے پانچ روپے کا سکہ نکالتا ہوں تو میرے دوست مجھ پر ہنستے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم امبانی ہو یا بھکاری، میں اس کی مدد تو نہ کر سکی البتہ قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف کو نااہل کروا کر ”پانامہ“ خود اہل ہو گیا، ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا
مکیش اور نیتا امبانی کا معاملہ دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ بچوں کی اچھی تربیت کیلئے پیسہ ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ ان کی اچھی تربیت کیلئے والدین کی بھرپور توجہ، ہمدردی اور اچھے انسان ہونا ضروری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -