اگر آپ نے انٹرنیٹ پر کبھی فحش فلمیں دیکھی ہیں تو یہ انتہائی خطرناک خبر ضرور پڑھ لیں، پھر نہ کہیے گا کہ خبر نہ ہوئی

اگر آپ نے انٹرنیٹ پر کبھی فحش فلمیں دیکھی ہیں تو یہ انتہائی خطرناک خبر ضرور ...
اگر آپ نے انٹرنیٹ پر کبھی فحش فلمیں دیکھی ہیں تو یہ انتہائی خطرناک خبر ضرور پڑھ لیں، پھر نہ کہیے گا کہ خبر نہ ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی دنیا میں سب سے بڑی ویب سائٹ نوجوان نسل کی اخلاقیات تو تباہ کر ہی رہی ہے، اب اس کے ایک ایسے نقصان کا انکشاف بھی منظرعام پر آ گیا ہے کہ جان کر اس کے صارفین خوفزدہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سنی ویل کی سائبرسکیورٹی فرم ’پروف پوائنٹ‘ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ”اس ویب سائٹ کے ساتھ ہیکرز نے ایک ایسا وائرس منسلک کر رکھا ہے جو کسی بھی صارف کے ویب سائٹ کھولنے پر ان کے براﺅزر میں گوگل کروم، فائرفوکس یا ایڈوب فلیش پلیئر کی اپ ڈیٹ کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔ صارف اسے اصلی اپ ڈیٹ سمجھ کر انسٹال کر لیتا ہے۔“

نابینا افراد کیلئے فحش فلموں کا شرمناک متبادل متعارف کروادیا گیا
ماہرین کے مطابق ”جیسے ہی یہ وائرس صارف کے کمپیوٹر میں انسٹال ہوتا ہے تو یہ خودکار طریقے سے اشتہارات پر کلک کرکے رقم کمانی شروع کر دیتا ہے جو ان ہیکرز کو ملتی رہتی ہے اور متاثرہ صارفین کو اس کا پتا بھی نہیں چلتا۔ ہیکر زگزشتہ ایک سال سے یہ کام کر رہے ہیں۔“ سکیورٹی فرم کے نائب صدر کیوین ایپسٹین کا کہنا تھا کہ ”ہیکرز اس طریقے سے صارفین کے کمپیوٹر ہیک کرنے یا ان کی ذاتی معلومات چوری کرنے والے وائرس بھی باآسانی بھیج سکتے ہیں۔جب صارفین کسی اپ ڈیٹ کے بھیس میں آنے والے اس وائرس سافٹ ویئر کو انسٹال کرتے ہیں تو ان کے کمپیوٹر میں بظاہر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔ انہیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور یہ سافٹ ویئر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق پروف پوائنٹ کی طرف سے یہ انکشاف منظرعام پر آنے کے بعد مذکورہ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -