بل کلنٹن کے ساتھ معاشقے سے مشہور ہونے والی مونیکا لیونسکی تو آپ کو یاد ہوں گی، اب اتنے برس بعد ایک مرتبہ پھر اس نے ایسا کام کردیا کہ دنیا میں دھوم مچادی

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی سٹار، فیشن ڈیزائنر اور وائٹ ہاﺅس کی سابق ملازمہ مونیکا لیونسکی سے تو آپ آگاہ ہوں گے۔ وہ اس وقت یک بیک عالمی منظرنامے پر ابھریں جب سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ ان کا معاشقہ خبروں کی زینت بنا۔ اب مونیکا ایک ایسی سماجی خباثت کے خلاف میدان میں اتر آئی ہیں جس کی شکار یوں تو پوری دنیا ہے لیکن پاکستان بری طرح اس غلاظت سے پراگندہ ہو رہا ہے۔ یہ سماجی برائی ’سوشل میڈیا پر بدزبانی اور بداخلاقی‘ ہے جس سے آج پاکستان کی کوئی بھی شخصیت، خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو، محفوظ نہیں رہی۔

فریال مخدوم نے ہاتھ میں کیا چیز پکڑرکھی ہے؟ جان کر باکسر عامر خان کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے کیونکہ۔۔۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 44سالہ مونیکا لیونسکی نے سوشل میڈیا پر بدکلامی اور دوسروں پر اپنی دھونس جمانے کے روئیے کے خلاف ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آپ انٹرنیٹ کی اوٹ سے جو مغلظات بک سکتے ہیں اگر وہی کچھ آپ لوگوں کے روبرو آ کر کریں تو آپ کے ساتھ کیا سلوک ہو۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگ یونہی راہ چلتے، ریستورانوں میں اور سڑک کنارے بیٹھے لوگوں سے وہی فقرے بولتے ہیں جو سوشل میڈیا کے بدزبان بولتے ہیں۔ اورپھر مخاطب کا ردعمل دیدنی ہوتا ہے۔اس ویڈیو سے سوشل میڈیا کے بدزبان لوگوں کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ بزدل شناخت چھپا کر دوسروں کو جو فقرے بولتے ہیں اگر وہی فقرے ان کے سامنے بولنے کی جرا¿ت کریں تو اپنے عوارض سلامت لیے واپس نہ جا سکیں۔رپورٹ کے مطابق مونیکا شاید پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے اس سماجی برائی کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کیا ہے جس کا شکار آج دنیا کا ہر وہ شخص ہو رہا ہے جو انٹرنیٹ پر موجود ہے۔