’اس ملک میں مجھے بہت بڑی تباہی نظرآرہی ہے‘ پیشن گوئیوں کے ماہرنے انتہائی خطرناک پیشن گوئی کردی، ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑادیں

’اس ملک میں مجھے بہت بڑی تباہی نظرآرہی ہے‘ پیشن گوئیوں کے ماہرنے انتہائی ...
’اس ملک میں مجھے بہت بڑی تباہی نظرآرہی ہے‘ پیشن گوئیوں کے ماہرنے انتہائی خطرناک پیشن گوئی کردی، ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال کے تباہ کن زلزلے، امریکہ میںسمندری طوفان اور زیکا وائرس جیسی وبا کی تباہ کن پیش گوئیاں کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ اویور نے برطانیہ کے جلد بڑے خطرات میں گھرنے دعویٰ کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:جس چیز کا سب سے زیادہ خوف تھا سچ ثابت ہوگئی، موبائل فون جیب میں رکھنے سے مَردوں کی جنسی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ 21 سائنسی تحقیقوں کے نتیجے میں ایسا انکشاف کہ آپ کبھی بھول کر بھی یہ کام نہ کریں گے
”وائس آف گاڈ“ کے نام سے پہچان رکھنے والے ڈیوڈ اویور کی نئی پیش گوئی ڈیلی سٹار سنڈے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے جس میں ڈیوڈ کا دعویٰ ہے کہ مستقبل قریب میں برطانیہ شدید ترین مشکلات میں گھرا نظر آرہا ہے۔ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کی اس ویڈیو میں ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں برطانیہ اور اس کے عوام شدید ترین تکالیف سے دوچار ہونگے ،وہ خوفزدہ ہیں کہ آنے والی ”آگ“ دور دور تک پھیل جائے گی۔ مذہب کی طرف راغب ہونے سے پہلے یونیورسٹی آف اوکلا ہاما میں بطور پروفیسر آف میڈیسن کام کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ کا دعویٰ ہے کہ خدانے انہیں دنیا کی خدمت کیلئے مامور کیا ہے، اس سے پہلے بھی وہ کئی پیش گوئیاں کرچکے ہیں جن میں سے اکثر درست بھی ثابت ہوئیں۔2008ءمیں انہوں نے معاشی بحران کی پیش گوئی کی، 2015ءمیں نیپال میں زلزلے کی خبر دی ،اسی سال ایران میں تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی بھی کی۔ رواں سال ڈاکٹر ڈیوڈ زیکا وائرس، بھارت میں زلزلے اور کینیا میں تباہ کن سیلاب کے خطرات سے بھی آگاہ کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر ڈیوڈ کے پیرو کار انہیں ”خداکی آواز“ قرار دیتے ہیں،ان کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر ڈیوڈ خداداد صلاحیتیں بھی رکھتے ہیں۔وہ اپنی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی تاریخ اور تباہی کی وجوہات تو نہیں بتا سکتے تاہم وہ اب تک سیکڑوں پیش گوئیاں کرچکے ہیں جن میں سے اکثر بالکل درست ثابت ہوئیں۔تازہ ترین ویڈیو میں ڈاکٹر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ دنیا ایک گندی جگہ بن چکی ہے جو گناہوں سے بھری ہوئی ہے۔ڈاکٹر ڈیوڈ کا دعویٰ ہے کہ جب وہ اسرائیل میں ڈاکٹریٹ کررہے تھے خدانے انہیں انسانیت کی خدمت پر مامور کردیا،پہلے پہل انہوں نے فرار کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔اگرچہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ڈاکٹر ڈیوڈ اویور کی پیروکار ہے لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو ان کی صلاحیتوں سے انکار ی ہیں۔بہت سے لوگ تو انہیں جھوٹا بھی قرار دے چکے ہیں،تنقید کرنے والے ان افراد کے مطابق ڈاکٹر ڈیوڈ صرف سائنسی علوم کے باعث باتیں کرتے ہیںان کی پیش گوئیاں معجزے نہیں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -