دبئی میں'بے قابو پاکستانی'کا نو عمر غیرملکی لڑکی کو بوسہ،ایسی وجہ بیان کی کہ جج بھی چکر ا گیا
دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی کلرک کو 13 سالہ برطانوی لڑکی کو بوسہ دینے کے الزام میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران جج نے ملزم سے اس کا موقف پوچھا تو 31 سالہ پاکستانی کا کہنا تھا کہ لڑکی عمارت کی لفٹ میں داخل ہوئی تو گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی لہٰذا میں نے اسے اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہوئے اسے حوصلہ دینے کیلئے بوسہ دیا۔ دوسری جانب لڑکی کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ جم میں تھی جب اس کی بیٹی اس کے پاس آئی اور بتایا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔ اس نے آدمی کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی تو پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے ملزم کو ڈھونڈ نکالا۔
مزیدپڑھیں:وہ ملک جس نے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے خواتین کا شرمناک استعمال شروع کر دیا
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا گھر عمارت کی چھٹی منزل پر ہے۔ وہ گھر جانے کیلئے لفٹ میں گئی تو یہ واقعہ ہوگیا جس پر وہ بے حد گھبرا گئی اور تیسری منزل پر لفٹ رکی تو اس نے دوڑ لگادی۔ دبئی کی عدالت کے جج نے 3 ماہ کی قید سناتے ہوئے کہا کہ سزا مکمل ہونے پر پاکستانی شہری کو ملک بدر کردیا جائے۔ مجرم کے پاس اپیل دائر کرنے کیلئے 15 روز کا وقت ہے۔