عامر خان کی بیگم فریال مخدوم نے گاڑی چلاتے ہوئے ایسا کام کردیا کہ ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہوگیا، لوگوں نے نشانہ بناڈالا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے کا فن خوب آ گیا ہے۔ وہ آئے روز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایسا مواد پوسٹ کرتی رہتی ہیں کہ عالمی میڈیا انہیں جگہ دینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ ایک بار پھرانہوں نے سنیپ چیٹ پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کر دی ہے کہ جس نے انہیں دوبارہ عالمی میڈیا کی زینت بنا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم نے یہ ویڈیو گاڑی چلاتے ہوئے بنائی ہے، حالانکہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔
اس نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر صرف 2 منٹ یہ کام کرنے کے ہر مرتبہ 3 لاکھ روپے ملتے ہیں، ایسا کیا کام ہے؟ جان کر لوگ حسد میں مبتلا ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم اپنی مرسیڈیز بینز ڈرائیو کرتے ہوئے ویڈیو بناتی رہیں اور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی اپنی دوست سے گپ شپ کرتی رہیں۔ وہ ویڈیو میں اپنے شوہر کے آبائی شہر بولٹن کا بھی تمسخر اڑاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں اپنی دوست کو وہ علاقہ دکھانے لیجا رہی ہوں۔وہ کہتی ہے کہ ”زوہا سکاٹ لینڈ سے مجھے ملنے آئی ہے۔ لہٰذا، زوہا! میں تمہیں بولٹن کی گلیاں دکھاﺅں گی۔“
پھر فریال طنزیہ انداز میں کہتی ہیں کہ ”مجھے یقین ہے بولٹن کی گلیاں دیکھ کر تمہیں سکاٹ لینڈ کی یاد نہیں ستائے گی۔“واضح رہے کہ عامر خان کے والدین اب بھی بولٹن میں ہی مقیم ہیں جن سے فریال کی حالیہ کچھ عرصے میں انٹرنیٹ پر شدید لڑائیاں ہو چکی ہیں۔ ویڈیو پر کمنٹس میں بعد صارفین کا کہنا ہے کہ ”فریال نے بولٹن کا تمسخر بھی اپنے سسرالیوں کو تنگ کرنے کے لیے اڑایا ہے۔“