’ٹیکسی ڈرائیور نے مجھ سے یہ شرمناک سوال پوچھا تو میں نے اسے ڈانٹ دیا، اس پر اس نے گھر سے دور ہی گاڑی روکی اور کہنے لگا۔۔۔‘ نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر ہی پاکستانی لڑکیاں ٹیکسی میں سفر کرنے سے پہلے بار بار سوچنے پر مجبور ہوجائیں

’ٹیکسی ڈرائیور نے مجھ سے یہ شرمناک سوال پوچھا تو میں نے اسے ڈانٹ دیا، اس پر ...
’ٹیکسی ڈرائیور نے مجھ سے یہ شرمناک سوال پوچھا تو میں نے اسے ڈانٹ دیا، اس پر اس نے گھر سے دور ہی گاڑی روکی اور کہنے لگا۔۔۔‘ نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر ہی پاکستانی لڑکیاں ٹیکسی میں سفر کرنے سے پہلے بار بار سوچنے پر مجبور ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی خواتین کی ایک بڑی تعداد کو تعلیم، ملازمت اور دیگر روزمرہ امور کے لئے گھر سے نکلنا پڑتا ہے۔ جس طرح دیگر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے لئے مسائل کی بھرمار ہے اسی طرح اکیلے سفر کرنا بھی ان کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہے۔ حال ہی میںا یک بدقماش ٹیکسی ڈرائیور کے شیطانی رویے کا نشانہ بننے والی ایک ایسی ہی لڑکی نے اپنی کہانی سنا کر اپنے جیسی سب لڑکیوں کو خبردار کردیا ہے۔

’اس دن میری بہن اپنا موبائل فون ٹیکسی میں بھول گئی، چند منٹ بعد یاد آیاتو بھاگی بھاگی سڑک پر واپس آئی تو دیکھا کہ وہاں۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر آپ کو بھی پاکستانیوں پر بے حد فخر ہوگا
ویب سائٹ Parhlo کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے ”جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ لڑکیاں پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو محفوظ اور بہتر خیال کرتے ہوئے استعمال کرتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ لڑکیوں کے لئے بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔ حال ہی میں میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا کہ میں ایک انٹرویو سے واپس آرہی تھی اور میں نے ایک ٹیکسی سروس سے رابطہ کیا۔ جب میں ٹیکسی میں بیٹھی تو میں نے دیکھا کہ ڈرائیور شیشے میں مجھے عجیب نظروں سے گھوررہا تھا۔ بعد میں اس نے کچھ ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھنا شروع کردئیے جن کا جواب دینا میں نے مناسب نہیں سمجھا۔ پھر اس نے ایک ایسا سوال پوچھ لیا کہ جس کا میں ذکر بھی نہیں کرسکتی۔ میں نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے گاڑی روکنے کو کہا، لیکن اس نے گاڑی روکنے کی بجائے مزید تیز کردی۔ پھر وہ میرے گھر سے کافی فاصلے پر جاکر رکا اور کہنے لگا ’میں ڈرائیور نہیں ہوں۔ یہ میری ذاتی گاڑی ہے۔ تم جسے بھی بتانا چاہتی ہو بتادو۔ اگر تم اتنی ہی معصوم ہو تو گھر سے باہر کیوں پھررہی ہو؟“‘
انٹرنیٹ پر یہ تشویشناک واقعہ بیان کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اس لڑکی نے کہا ”میں سب لڑکیوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ ٹیکسی سروس جو ہم ایپ کے ذریعے حاصل کرتے ہیں بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔ میں نے ان کے خلاف کارروائی کے لئے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -