2014ءمیں طاہر القادری کی گاڑی کیساتھ بھی ایک کارکن کی ٹکر ہوئی تھی ، لیکن پھر طاہر القادری نے کیا کیا تھا؟ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو چل گئی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

2014ءمیں طاہر القادری کی گاڑی کیساتھ بھی ایک کارکن کی ٹکر ہوئی تھی ، لیکن پھر ...
2014ءمیں طاہر القادری کی گاڑی کیساتھ بھی ایک کارکن کی ٹکر ہوئی تھی ، لیکن پھر طاہر القادری نے کیا کیا تھا؟ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو چل گئی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ حامد ہلاک ہوا تو ہر طرف ہنگامہ برپا ہو گیا اور اس کا چچا یہ کہتا سنا گیا کہ وہ مدد کیلئے چیخ چیخ کر پکارتا رہا اور منتیں کرتا رہا مگر اس کی ایک نہ سنی گئی اور قافلے میں شریک کوئی بھی گاڑی نہ رکی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”شیخ رشید دی بہن ۔۔۔“(ن) لیگ کی ریلی میں شرمناک ترین نعرہ لگا دیا گیا، سن کر ہر پاکستانی کا رنگ لال ہو جائے
سوشل میڈیا پر 2014ءمیں بنائی گئی وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی کیساتھ ایک کارکن ٹکرا گیا تھا اور پھر طاہر القادری نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکن گاڑی کیساتھ ٹکرانے کے بعد گر گیا تو سیکیورٹی والوں اور دیگر افراد نے اسے اٹھا کر ایک سائیڈ پر بٹھا دیا۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ جس گاڑی نے کارکن کو ٹکر ماری تھی، ڈاکٹر طاہر القادری خود اس گاڑی میں سوار تھے۔
کارکن واضح طور پر یہ کہتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے کہ مجھے پانی پلا دیں مگر اسی اثناءمیں ڈاکٹر طاہر القادری اپنی گاڑی رکواتے ہیں اور گاڑی سے اتر کر کارکن کے پاس جا کر خود اسے پانی پلاتے ہیں اور پھر اسے کھڑا کر کے اس کی ٹانگوں پر دم وغیرہ بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، اس میں 2 روز قبل کون سا لیڈر سفر کر رہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی
اگرچہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بہت سے ناقد موجود ہیں لیکن اس وقت انہوں نے جو کیا وہ قابل تحسین ہے جبکہ نواز شریف کی ریلی میں ہلاک ہونے والے بچے سے متعلق بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ حادثہ پیش آ ہی گیا تھا تو خود سابق وزیراعظم کو اس کے گھر جانا چاہئے تھا نا کہ مقامی قیادت کو وہاں بھیجا جاتا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -