گونگا دولہا نوازشریف کی ریلی میں پھنس گیا،اس کے جذبات آپ بھی دیکھئے

ڈیلی بائیٹس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی تو لاہور میں داخل ہو گئی ہے لیکن گونگا بہرا انتہائی خوبصورت دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر لاہور میں داخل نہیں ہو سکا ہے اور اپنی دلہن کو گاڑی میں لیے لاہور کے باہر ہی باراتیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انتظامیہ سے اپیل کر رہاہے کہ اسے کسی طرح راستہ دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق شادی کے جوڑے میں سجی دلہن ،نوٹوں کے ہار اورقلا پہنے ہوئے دولہا شدید گرمی کے باعث حکومت پر برہم ہو گیا ،روزنامہ پاکستان سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فیصل آباد سے دوپہر دو بجے اپنی دلہن کو لے کر نکلے تھے لیکن یہ وقت آگیاہے لیکن وہ گھر نہیں پہنچ پائے اور لاہور کے داخلی راستے پر پھنسے ہوئے ہیں ،دولہے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو شدید گرمی کے باعث سر میں درد شروع ہو گئی ہے ،جلسے کے باعث شدید پریشان ہیں ،میری گھر والی بھی شدید پریشان ہے ۔نئی نویلی دلہن کا کہناہے کہ بس اب بہت ہو گیا ،اب کسی طرح جلدی سے گھر پہنچ جائیں ۔

ویڈیو دیکھیں: