نوازشریف کا ہاتھ پکڑ کر ان کے دیوانے نے ایسی حرکت کر دی کہ نوزشریف کے شرم سے گال لال ہو گئے

ڈیلی بائیٹس

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم کا مشن جی ٹی روڈ 4روز کے بعد لاہور میں ختم ہو گیاہے اور وہ جاتی امراءپہنچ گئے ہیں تاہم اس دوران لیگی کارکنوں نے مختلف شہروں میں اپنے قائد کا انتہائی جوش و جذبے سے استقبال بھی کیا ۔جہلم میں ن لیگی ایم پی اپنے آپ پر قابو نہ رکھ پایا اور نوازشریف کا ہاتھ تھامے بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ریلی میں طلال چوہدری نے خوب ڈانس کیا تو ماروی میمن بھی پیچھے نہ رہیں اور گاڑی کی چھت پر چڑھ کر نعرے لگاتی رہیں اور ن لیگ کے کارکنوں کو پرجوش کرتی رہیں ایسے میں جب ن لیگ کی ریلی جہلم میں پہنچی تو نوازشریف مقامی رہنماﺅں کے ہمراہ سٹیج پر پہنچ گئے جہاں ن لیگی ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ان کا ہاتھ تھام کر کھڑے ہو گئے اور جیسے ہی پارٹی ترانہ بجا تو انہوں نے نوازشریف ہاتھ ہاتھوں میں ڈالے بھنگڑا ڈالنے کی کوشش کی لیکن نوازشریف نے ہاتھ چھڑوالیا اور چوہدری ندیم نے پھر بھنگڑا ڈالا۔ نوازشریف کو یہ حرکت شائد ناگوار گزری جس کے تاثرات ویڈیو بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں: