وہ لڑکی جو اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے اربوں روپے کماچکی ہے

وہ لڑکی جو اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے اربوں روپے کماچکی ہے
وہ لڑکی جو اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے اربوں روپے کماچکی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو(نیوزڈیسک)یوٹیوب پر آپ گانے تو سنتے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی سے ملوائیں گے جس نے اپنا ذہنی تناﺅ کم کرنے کے لئے ویڈیو اپ لوڈ کیں اور وہ اس قدر مقبول ہوئی کہ اب وہ کروڑوں روپے کمارہی ہے۔لیلی سنگھ کے نام سے جانی جانے والی اس کینیڈین لڑکی نے2016ءمیں یوٹیوب سے سب سے زیادہ پیسے کماکر ریکارڈ قائم کیا،اس نے اپنی ویڈیوز سے مجموعی طورپر 7.5ملین ڈالر(76کروڑ)روپے کماتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

اس خاتو ن نے لاکھوں روپے لگا کر اپنے گالوں میں سوراخ کروالئے، لیکن ایسا کیوں کیااور کیا فائدہ ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گے
تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی فیملی میں پیدا ہونے والی لیلی سنگھ نے2010ءمیں”سپروومن“کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل اس وقت شروع کیا جب وہ اپنی گریجویشن مکمل کرتے ہوئے مشکلات کا شکارتھی اور ذہنی تناﺅ میں ہونے کی وجہ سے یوٹیوب پر آگئی جہاں اسے اتنی پذیرائی ملی کہ اس کا موڈ اچھا ہوتا گیا۔اب تک اس کے چینل کو اتنی پذیرائی مل چکی ہے کہ اب تک اسے کے سبسکرائبرز کی تعدادایک کروڑ ہوچکی ہے اور اسے 1.5ارب ویوز مل چکے ہیں ۔ ٹورنٹو میں پلنے بڑھنے والی لیلی سنگھ اب لاس اینجلس کے مہنگے علاقے میں رہائش پذیر ہے اوروہاں سے دنیا بھر کے لئے ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرتی ہے۔وہ اکثر اپنی ویڈیوز کاخود ہی سکرپٹ لکھتی ہے،ایڈیٹ کرتی ہے اورخود ہی ڈائریکٹ کرکے اپ لوڈ کرتی ہے۔اس نے کئی ایسے مسائل پر ویڈیوز بنائی ہیں جن پر لوگ بات کرتے ہوئے گھبراتے تھے۔اس کی کچھ ویڈیوز اس قدر وائرل ہوئی ہیں کہ انہیں 30لاکھ تک لوگوں نے دیکھا ہے۔اپنی پنجابی فیملی کو سامنے رکھتے ہوئے اس نے کئی ایسی ویڈیوز بھی بنائی ہیں جنہیں امریکی اور کینیڈین پنجابی کمیونٹی میں بہت پذیرائی ملی ہے۔اس کاکہنا ہے کہ جب اس نے یوٹیوب کا استعمال شروع کیا تو اس نے دیکھا کہ کوئی جنوبی ایشیاءکی لڑکی ایسا نہیں کررہی لہذا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -