بظاہر معصوم سا نظر آنے والا یہ پاکستانی بچہ دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر ہر پاکستانی کو اس پر بے حد فخر ہوگا

بظاہر معصوم سا نظر آنے والا یہ پاکستانی بچہ دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر ہر ...
بظاہر معصوم سا نظر آنے والا یہ پاکستانی بچہ دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر ہر پاکستانی کو اس پر بے حد فخر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پراسرار کہانیاں لکھنا عموماً جہاں دیدہ قلمکاروں کا کام سمجھا جاتا ہے لیکن نوعمر پاکستانی لڑکے سبط علی نے محض 15 سال کی عمر میں ایک کامیاب مسٹری ناول تخلیق کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ ویب سائٹ Parhloکے مطابق سبط علی اے پی ایس فورٹ روڈ میں نویں جماعت کے طالبعلم ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا پراسرار ناول ’دی نیکسٹ جنریشن آف بیکر سٹریٹ‘ کے نام سے تحریر کیا ہے جس کی شہرت دنیا میں پھیل چکی ہے۔
سبط علی شروع سے ہی کتابوں میں دلچسپی رکھتے تھے اور آج کل کے بچوں کے برعکس ویڈیو گیمز وغیرہ کو خاص توجہ نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے پہلی بار شرلاک ہومز کی کہانیاں پڑھیں تو ان سے بہت متاثر ہوئے۔ کچھ عرصے میں ہی انہوں نے شرلاک ہومز کی تمام کہانیاں پڑھ لیں۔ انہوں نے شرلاک ہومز پر بی بی سی کی جانب سے بنائی گئی ایک فلم بھی دیکھی، جسے دیکھنے کے بعد وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ آخر اس کے بعد کیا ہوا ہوگا۔ بس اسی سوال کا جواب دینے کے لئے انہوں نے خود کہانی لکھنے کا فیصلہ کیا۔

انجلینا جولی جیسی بننے کی خواہش میں اپنا چہرہ اس طرح کا کرنے والی لڑکی کی تصاویر اصلی ہیں یا فوٹوشاپ؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی، معمہ حل ہو گیا
سبط علی نے اپنی تحریروں کو ویب سائٹ ’واٹ پیڈ‘ پر شائع کرنا شروع کیا جہاں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کی کہانیوں کو پسند کرنے والوں کا تعلق صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک سے ہے۔ اس ویب سائٹ پر موجود لاکھوں کتابوں میں سے سبط علی کی کتاب نے 123واں نمبر حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد ان کی کتاب ایمزون پر بھی شائع ہوچکی ہے اور یہاں بھی اسے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
اپنی پہلی کتاب کی دنیا بھر میں حیرت انگیز مقبولیت کے بعد اب سبط علی ایک اور کتاب بھی تحریر کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس نوعمر پاکستانی لڑکے کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دل کھول کر سراہ رہے ہیں اور اسے مستقبل کے ایک بڑے مصنف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -