76 سالہ دولہا کو نئی نویلی دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ طیش میں آکر اُسے گولی مار ڈالی

76 سالہ دولہا کو نئی نویلی دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ طیش میں آکر اُسے گولی مار ...
76 سالہ دولہا کو نئی نویلی دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ طیش میں آکر اُسے گولی مار ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)بڑی عمر میں شادی کرنے والے کسی بھی بڑے میاں سے ٹھنڈے مزاج کے علاوہ کیا توقع کی جا سکتی ہے، لیکن ایک امریکی بوڑھے نے شادی کے بعد بیگم کی جانب سے مطلوبہ تعاون نہ ملنے پر ایسی حرکت کر ڈالی کہ تند مزاج نوجوان بھی سنیں تو سخت گھبرا جائیں۔

وہ آدمی جس سے شادی کروانے کے لئے لوگ اپنی بچیاں سمگل کرکے لاتے ہیں، اب تک کتنے درجن شادیاں کر چکا ہے؟ جان کر یقین کرنا مشکل
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 76 سالہ ڈونلڈ رائس نے 62 سالہ خاتون سے چھ ماہ قبل شادی کی تھی اور دونوں فلوریڈا کے علاقے لے ایکرز میں رہائش پزیر تھے۔ رائس کو اس بات کا سخت رنج تھا کہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود اس کی اہلیہ ازدواجی فرائض کی جانب مائل نہ تھی، جس پر مشتعل ہو کر اس نے اہلیہ کے کولہے میں گولیاں مار دیں۔ ان کے ساتھ کرائے پر مقیم ایک خاتون نے بتایا کہ دونوں کے درمیان اس بات پر اکثر جھگڑا بھی ہوتا رہتا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ ایک دن جھگڑے کے بعد انہیں گولیاں چلنے کی آواز آئی تو وہ بھاگ کر دیکھنے کے لئے پہنچیں کہ کیا ہوا تھا۔ انہوں نے دیکھا کہ رائس کی اہلیہ کو گولیاں لگی تھیں اور وہ خون میں لت پت پڑی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ رائس نے اس پر بھی پستول تان لیا لیکن اس نے بمشکل تمام اسے قائل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو ہسپتال لیجائے ورنہ اس کی موت ہوجائے گی۔


پولیس جب موقع پر پہنچی تو رائس نے انہیں بتایا ”میں نے اپنی بیوی کو گولی ماردی ہے اور پستول میرے کمرے میں ہے۔ “ زخمی خاتون کو فوری طور پر لی میموریل ہسپتال لیجایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور اب ان کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔ رائس نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کی جانب سے مسلسل انکار پر بہت مایوس اور مشتعل تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ بیوی کو گولی نہیں مارنا چاہتا تھا بلکہ گدے پر فائر کرکے ڈرانا چاہتا تھا لیکن غلطی سے گولی اس کے کولہے میں جالگی۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -