معاف کیجیئے میری ابھی طلاق ہوئی ہے اس لیے۔۔۔ خاتون پائلٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ تمام مسافروں نے سر پکڑ لیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونائیٹڈ ائیر لائن کی نامعلوم پائلٹ کو پرواز سے قبل ہٹادیا گیا ،اس پائلٹ نے طیارے میں سوار ہوتے ہی ایسی باتیں کرنی شروع کردی تھیں کہ تمام مسافر اس کا منہ تکنے لگنے ۔
ڈیلی میل کے مطابق آسٹن سے سان فرانسسکو کیلئے شیڈول فلائٹ پرواز کیلئے تیار تھی کہ اس کی پائلٹ کو ہی اتار دیا گیا وجہ یہ تھی کی عام کپڑوں میں ملبوس اس پائلٹ نے انٹرکام پر طیارے میں سوار مسافروں کو بتانا شروع کردیا کہ معاف کیجئے مجھے طلاق ہوئی ہے اس وجہ سے مجھے دیر ہوگئی ہے،ساتھ ہی ساتھ امریکی صدارتی انتخابات بارے گفتگو شروع کردی ۔
یونان بڑی تباہی سے بچ گیا ،فوج نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ایک ہفتہ قبل ملنے والا دوسری جنگ عظیم کا 550پونڈ وزنی بم ناکارہ بنا دیا،72ہزار سے زائد شہریوں کی نقل مکانی
یہ پرواز پہلے ہی 2گھنٹے لیٹ تھی جس پر مسافروں کو شدید کوفت ہورہی تھی،جب انتظامیہ کو علم ہوا تو اس پائلٹ کو پرواز سے اتار کرلے گئے اور مسافروں سے معذرت بھی کی۔