’اس خوفناک زلزلے سے پورا برصغیر لرز اُٹھے گا، لاکھوں مارے جائیں گے‘ ماہرین نے سب سے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا

’اس خوفناک زلزلے سے پورا برصغیر لرز اُٹھے گا، لاکھوں مارے جائیں گے‘ ماہرین ...
’اس خوفناک زلزلے سے پورا برصغیر لرز اُٹھے گا، لاکھوں مارے جائیں گے‘ ماہرین نے سب سے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر میں اس سے قبل بھی شدید زلزلے آتے رہے ہیں جن میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بنے مگر اب ماہرین نے ایک ایسے قیامت خیز زلزلے سے آگاہ کر دیا ہے جس سے پورا برصغیر لرز اٹھے گا اور لاکھوں لوگ موت کے گھاٹ اتر جائیں گے۔ سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، میانمر اور بھارت کے مشرقی علاقے کے نیچے ایک خفیہ فالٹ لائن ہے جو کسی بھی وقت 8.2سے 9شدت کے تباہ کن زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔برصغیر دنیا کے سب سے گنجان آباد علاقوں میں شمار ہوتا ہے اس لیے اس ممکنہ زلزلے سے بنگلہ دیش، میانمر، بھارت اور پاکستان میں بدترین تباہی آئے گی۔

’امریکا میں بڑی تباہی آنے والی ہے، ہزاروں لوگ مارے جائیں گے‘ ماہرین نے خطرناک ترین پیشنگوئی کردی، خطرے کی گھنٹی بجادی
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہم فی الحال وثوق سے یہ نہیں بتا سکتے کہ یہ زلزلہ کب آئے گا۔تحقیقاتی ٹیم کے رکن مائیکل سٹیکلر کا کہنا تھا کہ ”برصغیر میں یہ زلزلہ کل بھی آ سکتا ہے اور اس کے آنے میں 5صدیاں بھی لگ سکتی ہیں۔بنگلہ دیش میں درائے گنگا اور براہماپترا ملتے ہیں اور دنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا بناتے ہیں۔ بالآخر یہ دریا خلیج بنگال میں آ کر گرتے ہیں۔ یہ دونوں دریا بہت بڑے ہیں اور ہر سال بہت بڑی مقدار میں تلچھٹ چھوڑتے ہیں۔اس تلچھٹ کے نیچے زمین کی وہ خفیہ پلیٹیں موجود ہیں جو اس بڑے زلزلے کا باعث بن سکتی ہیں۔ہم نے بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ مل کر اس علاقے میں انتہائی حساس جی پی ایس نصب کیا جس سے معلوم ہوا کہ زمین میں انتہائی گہرائی میں دبی ہوئی یہ پلیٹیں حرکت بھی کر رہی ہیں۔مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ یہ فالٹ لائن اس قدر وسیع ہے کہ پورا بنگلہ دیش، میانمر اور بھارت کے مشرقی علاقے اس فالٹ لائن کے اوپر موجود ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -