’شادی کی تقریب کے دوران اچانک وہ لڑکی آئی اور دولہا کو ساتھ لے گئی‘ دلہن روتی رہ گئی کیونکہ۔۔۔

’شادی کی تقریب کے دوران اچانک وہ لڑکی آئی اور دولہا کو ساتھ لے گئی‘ دلہن ...
’شادی کی تقریب کے دوران اچانک وہ لڑکی آئی اور دولہا کو ساتھ لے گئی‘ دلہن روتی رہ گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’شادی کی تقریب اپنے عروج پر تھی، دولہا دلہن سٹیج پر بیٹھے تھے۔ اسی اثناءمیں ایک لڑکی ہال میں داخل ہوئی، سٹیج پر گئی، دولہے کا ہاتھ پکڑا اور اپنے ساتھ لے کر چلی گئی اور پیچھے دلہن بیچاری روتی رہ گئی۔‘ یہ ہم کسی فلم کا منظر بیان نہیں کر رہے بلکہ حقیقت میں یہ حیرتناک واقعہ رونما ہو چکا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ (Reddit)پر صارفین شادیوں میں ہونے والے انوکھے واقعات ایک دوسرے سے شیئر کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک لڑکی نے یہ کہانی سنائی۔

’ہنی مون پر میرے شوہر نے نشے کی حالت میں وہ سچ اُگل دیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا‘
اس لڑکی نے لکھا کہ ”میں اپنی ایک دوست کی شادی میں شریک تھی۔ چرچ میں دولہا دلہن نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور پادری کے سامنے کھڑے تھے۔ عین اس وقت جب پادری نے ان کی شادی کی رسم شروع کی، پردے کے پیچھے سے ایک لڑکی نکلی اور ایک گیت گانا شروع کر دیاجس میں وہ دولہا کو کہہ رہی تھی کہ ”پادری کو شادی کے لیے ’ہاں‘ مت کہو اور میرے ساتھ بھاگ چلو۔“

دولہا بھی اس لڑکی کی بات پر رضامند ہو گیا اور لڑکی کے ساتھ مل کر مہمانوں کے سامنے گانے لگا۔ وہ دونوں انتہائی بے شرمی کے ساتھ سب کے سامنے گا رہے تھے اور انہیں دلہن کے جذبات کا بھی احساس نہیں ہو رہا تھا۔ دلہن بیچاری کھڑی دولہے کا منہ تک رہی تھی۔ پھر اس لڑکی نے دولہا کا ہاتھ پکڑا اور اسے لے کر شادی کی تقریب سے چلی گئی اور دولہن وہیں کھڑی روتی رہ گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -