جاپان میں شرمناک ترین ریسٹورینٹ کھل گیا،داخلے کیلئے صرف برہنہ ہی نہیں ہونا پڑے گا بلکہ۔۔۔

جاپان میں شرمناک ترین ریسٹورینٹ کھل گیا،داخلے کیلئے صرف برہنہ ہی نہیں ہونا ...
جاپان میں شرمناک ترین ریسٹورینٹ کھل گیا،داخلے کیلئے صرف برہنہ ہی نہیں ہونا پڑے گا بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے بعد جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ایک شرمناک ہوٹل قائم ہونے جا رہا ہے جس میں آنے والے گاہکوں کے لیے برہنہ ہونا لازمی ہو گا۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے اس ہوٹل کا نام دی امریتا (The Amrita)رکھا گیا ہے جس میں گاہکوں کو تمام تر فطری کھانے پیش کیے جائیں گے اور ان کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان گاہکوں کو لباس بھی فطری پہننا پڑے گا، یعنی برہنہ ہونا پڑے گا۔ لندن میں قائم کیے گئے برہنہ ریسٹورنٹ کی نسبت جاپان کے برہنہ ریسٹورنٹ کی شرائط قدرے سخت ہیں۔ لندن کے ریسٹورنٹ میں تو لوگوں کے مکمل طور پر برہنہ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے تاہم اس جاپانی ریسٹورنٹ میں صرف اعضائے مخصوصہ کو چھپانے کے لیے کاغذ کے زیرجامے پہننے کی شرط رکھی گئی ہے۔ دی امریتا ہوٹل کی ویب سائٹ پرمزید تفصیل میں درج کیا گیا ہے کہ جس شخص کا وزن اس کے قد کے تناسب سے 15کلوگرام یا اس سے زائد ہو گا اس کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ اس ریسٹورنٹ میں صرف سمارٹ نظرآنے والے لوگوں کو ہی داخل ہونے کی اجازت ہے اور یہ ہوٹل بنانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ لوگوں میں اپنے جسم کو دیکھ کر یہ احساس بیدار ہو کہ وہ کتنے سمارٹ اور خوبصورت ہیں۔ لہٰذا ہوٹل کے دروازے پر ہی گاہک کا وزن تولا جائے گا۔ اگر وہ اس کے قد کے تناسب سے مذکورہ حد تک زیادہ ہوا تو اس شخص کو دروازے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا ورنہ اسے اندرآنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ہوٹل میں داخلے کے لیے عمر کی حد بھی مقرر کی گئی ہے اور کسی بھی 18سال سے کم اور 60سال سے زائد عمر کے شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہاں آنے والوں کو اپنے موبائل فون بھی مرکزی دروازے پر ہی جمع کروانے ہوں گے اور ہوٹل کے اندر کسی بھی دوسرے شخص سے بات کرنے اور چھونے پر بھی پابندی ہو گی۔ ہوٹل نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ اس ہوٹل میں دنیا کے سمارٹ ترین مردوں کو بطور ویٹر رکھا گیا ہے جس کے جسم انتہائی متناسب اور سمارٹ ہیں اس کے علاوہ مرد ماڈلز کو گاہکوں کے لیے گانے اور ڈانس کے لیے رکھا گیا ہے۔ ان تمام مردوں نے بھی اتنا ہی لباس پہن رکھا ہو گا جتنا گاہکوں کے لیے ضروری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -