ایک مشروب جو اکثر بچے شوق سے پیتے ہیں اس کے باعث یہ نوعمر لڑکی کلاس کے دوران بے ہوش ہوگئی، ایک گلاس بھی اور پیا تو موت ہوسکتی ہے، ڈاکٹروں نے سختی سے خبردار کردیا

ایک مشروب جو اکثر بچے شوق سے پیتے ہیں اس کے باعث یہ نوعمر لڑکی کلاس کے دوران ...
ایک مشروب جو اکثر بچے شوق سے پیتے ہیں اس کے باعث یہ نوعمر لڑکی کلاس کے دوران بے ہوش ہوگئی، ایک گلاس بھی اور پیا تو موت ہوسکتی ہے، ڈاکٹروں نے سختی سے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) روایتی کولا ڈرنکس ہی صحت کے لئے کچھ کم مضر نہ تھے کہ اب انرجی ڈرنکس کی نئی وبا انسانی صحت کے لئے ایک اور بڑا خطرہ بن کر سامنے آگئی ہے۔ ان مشروبات کے بارے میں ماہرین مسلسل عوام کو خبردار کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود افسوسناک واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس کی تازہ ترین مثال ایک برطانوی طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہے۔
اخبار ”دی مرر“ کے مطابق 13 سالہ کیٹلین فریزر شمالی لنکا شائر کے کوٹ برج ہائی سکول کی طالبہ ہے۔ کیٹلین معمول کے مطابق کلاس میں موجود تھی کہ اچانک اس کے جسم کی دائیں طرف بے جان ہوگئی اور وہ فالج کے مریض کی طرح زمین پر آرہی۔ اس کی ٹیچرز نے فوری طور پر ایمبولینس منگوائی اور اسے منکلینڈ ہسپتال لیجایا گیا۔

مزید جانئے: صحت مند نوجوان لڑکی جس کی آنکھوں اور کانوں سے اچانک خون ٹپکنے لگا، ڈاکٹروں نے کیا وجہ بتائی؟ جان کر آپ کی پریشانی کی بھی حد نہ رہے
ڈاکٹروں نے کیٹلین کا تفصیلی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں کیفین کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ تھی۔ کیٹلین سے معلومات لی گئیں تو پتہ چلا کہ وہ روزانہ لنچ بریک کے دوران انرجی ڈرنک پیتی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ اور اس کی ساتھی طالبات سکول کے سامنے کھڑی آئسکریم وین سے روزانہEmerge نامی انرجی ڈرنک خریدتی تھیں اور کبھی کبھار ریڈ بل اور دیگر انرجی ڈرنکس بھی پیتی تھیں۔ ڈاکٹروں نے بروقت کوشش کر کے طالبہ کی زندگی تو بچا لی لیکن ساتھ ہی خبردار کر دیا کہ اب اگر وہ ایک بھی اور انرجی ڈرنک پیئے گی تو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔
ہسپتال کی نمائندہ نے بتایا کہ کیٹلین کے جسم میں انرجی ڈرنکس کی وجہ سے کیفین کی بڑی مقدار جمع ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں وہ ”ہیمیپلیجک میگرین“ کی شکار ہوئی تھی اور اس کے جسم کا دایاں حصہ عارضی طور پر فالج کا شکار ہوگیا تھا۔
کیٹلین کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ”میری بچی اب انرجی ڈرنک کبھی نہیں پیئے گی، لیکن میں دیگر والدین کو خبردار کرنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو ہر صورت ان جان لیوا مشروبات سے بچائیں۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس کے اوپر وارننگ تحریر ہوتی ہے کہ حاملہ خواتین اور بچے اسے استعمال نہ کریں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ دکاندار پھر بھی نوعمر افراد کو یہ ڈرنکس بیچتے ہیں۔ انہوں نے دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کو یہ مشروبات بیچ کر ان کی زندگی سے نہ کھیلیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -