’رہنے کیلئے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری‘ پاکستان کے کن شہروں نے جگہ بنائی؟ آپ بھی جانئے

’رہنے کیلئے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری‘ پاکستان کے کن ...
’رہنے کیلئے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری‘ پاکستان کے کن شہروں نے جگہ بنائی؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈوائزری ادارے ”اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ“ نے رہائش کے حوالے سے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی سروے رپورٹ شائع کر دی ہے جس کے مطابق سنگا پور مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ کا دارالحکومت زیورخ دوسرے، ہانگ کانگ تیسرے، جنیوا، چوتھے اور پیرس پانچویں نمبر پر دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیئے گئے ہیں۔سروے کے مطابق برطانیہ کا دارالحکومت لندن مہنگے ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹاپ ٹین مہنگے ترین شہروں میں ان کے علاوہ نیویارک، کوپن ہیگن، جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیﺅل اور لاس اینجلس شامل ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سروے میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی 160اشیاءکی قیمتوں اور دیگر سروسزبشمول خوراک، ملبوسات، گھریلو مدد، یوٹیلیٹی بلز، سگریٹ اور پبلک ٹائلٹس وغیر ہ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہنگے اور سستے ترین شہروں کی اس فہرست میں 133شہر شامل کیے گئے ہیں۔

مزید جانئے: سبحان اللہ، خدا کی قدرت، صحرا میں راتوں رات پھول کھِل اُٹھے، سر سبز و شاداب ہو گیا کیونکہ۔۔۔
دنیا کے سب سے سستے شہروں میں پہلے نمبر پر زیمبیا (Zambia) کا شہر لوساکا، دوسرے پر بھارت کے دو شہر بنگلور اور ممبئی، تیسرے نمبر پر قازقستان کا شہر الماتے اور چوتھے نمبر پر الجیریا کا شہر الجائرز (Algiers) آتا ہے۔ چھٹے نمبر پر بھی بھارت ہی کا شہر چنئی (Chennai) سستا ترین شہر قرار پایا ہے۔ اس کے بعد ساتویں نمبر پر پاکستان کے شہر کراچی کو دنیا کا سب سے زیادہ سستا شہر قرار دیا گیا ہے۔ کراچی کے بعد نئی دہلی، شام کے دارالحکومت دمشق اور وینزویلا کا دارالحکومت کراکس سستے ترین شہر قرار دیئے گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -