نو بیاہتا عرب دلہن شادی کی پہلی صبح ہی شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی، وجہ ایسی کہ بیان نہ کی جاسکے

نو بیاہتا عرب دلہن شادی کی پہلی صبح ہی شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ ...
نو بیاہتا عرب دلہن شادی کی پہلی صبح ہی شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی، وجہ ایسی کہ بیان نہ کی جاسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کئی شادی شدہ جوڑوں کو الگ ہوتے دیکھا ہو گا اور ان کی طلاق کی وجوہات بھی جانتے ہوں گے لیکن آپ نے آج تک کوئی ایسا جوڑا نہیں دیکھا ہو گا جو رات کو سونے سے قبل کمرے کی لائٹ بند کرنے کے جھگڑے پر الگ ہو جائے۔ جی ہاں! مصر میں ایک بیوی کمرے کی لائٹ بند کرنے کا جھگڑا عدالت میں لے گئی اور اپنے میاں سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ خاتون شیرین ماہروس نے عدالت کو بتایا کہ ”میری شادی کو ایک سال ہو گیا ہے، پہلے دن سے ہی میں اور میرا شوہر ہمیشہ ایسی ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑتے رہتے ہیں، اب میں مزید اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔“
دوسری طرف مقامی میڈیا کے مطابق منیر نامی شوہرنے خاتون کو طلاق دینے سے انکار کر دیا، اس نے عدالت کو بتایا کہ ”شادی کے بعد اپنی بیوی کی شخصیت دیکھ کر مجھے ایک جھٹکا سا لگا، یہ بلاوجہ سارا دن روتی اور چیختی چلاتی رہتی اور مجھ سے طلاق کا مطالبہ کرتی، میں اس کے اس روئیے پر ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کیا اور اسے واضح لفظوں میں بتا دیا کہ طلاق کوئی کھیل نہیں۔“میاں بیوی کے بیانات سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 30جولائی تک ملتوی کر دی ، آئندہ پیشی پر کیس کا فیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -