بھارتی خاتون نے ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے پر شوہر کا نازک حصہ جسم سے الگ کر دیا

بھارتی خاتون نے ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے پر شوہر کا نازک حصہ جسم سے الگ کر ...
بھارتی خاتون نے ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے پر شوہر کا نازک حصہ جسم سے الگ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی خاتون نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل 10سال سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر غصے میں آ کر اس کا نازک حصہ ہی جسم سے الگ کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 31سالہ وید پرکاش نامی بھارتی شخص جو کہ ٹیکسی ڈرائیور ہے ،نائٹ شفٹ کی ڈیوٹی ختم کر کے صبح سویرے گھر پہنچا اور سیدھا نہانے کیلئے باتھ روم میں چلا گیا اور جیسے ہی وہ باہر آیا تو اس کی بیوی نے پتھر کی چکی اس کے سر پے دے ماری ۔اس کے بعد خاتون نے سبزی بنانے والی چھری پکڑی اور اس کے نازک حصے کو جسم سے الگ کر دیا اور ساتھ چلاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’میں تمہیں چھوڑوں گی نہیں ‘۔
خاتون نے شوہر کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر چلی گئی تاہم ہوش بحال ہونے پر شخص نے ایمبولینس کو کال کی جبکہ خاتون نے خود کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا ۔پولیس افسر کمار یادیو کا کہناہے کہ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم نہ کر کے اسے دماغی طور پر تشدد کا نشانہ بنا تا تھا جبکہ وہ بچے پیدا کرنے کیلئے بھی تیار نہیں تھا ۔پولیس افسر کا کہناتھا کہ خاتون اپنے شوہر کے اس اقدام سے تنگ آ چکی تھی جس کے باعث اس نے شوہر کے باتھ روم سے نکلتے ہی اس پر حملہ کر دیا ۔
جوڑے کا تعلق بلندشہر سے ہے اور ان کی شادی جون 2006میں ہوئی تھی اور گزشتہ 8سال سے غازی آباد میں رہ رہے تھے ۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر کہتا تھا کہ ’مجھے تمہارا چہرہ پسند نہیں ہے ‘۔پولیس کا کہناہے کہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر جھگڑا کرتے تھے ،اور اس کا شوہر اسے ہر روز رشتہ ختم کرنے کا کہتاتھا ۔
خاتون کا کہناتھا کہ اس کا شوہر کہتاتھا کہ اس کے کسی اور خاتون سے بچے ہیں ،میں پھر بھی اسے برداشت کرتی رہی ،مجھے معلوم نہیں ہے کہ وہ مجھ سے نفرت کیوں کرتا ہے ۔وہ مجھے مارتا بھی تھا جبکہ اس نے میرے اور میری بہنوں کے ساتھ زیادتی بھی کی ۔میں نے اپنے شوہر کو بچے پیدا کرنے کیلئے قائل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانا ۔اور گزشتہ رات بھی ہماری اسی بات پر لڑائی ہوئی تھی لیکن مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ۔
مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اس شخص کا ناز حصہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن پانچ گھنٹوں کی طویل سرجری کے بعد اسے جوڑ دیا گیاہے۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ وہ ٹھیک ہو جائے گا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -