پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، ایسے طریقے سے ڈھیروں روپے کمانے کا موقع مل گیا کہ آج سے پہلے کسی نے سوچا بھی نہ تھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں پرسولر پینلز لگوا لیے ہیں اور اپنی ضرورت کی بجلی خود بنا رہے ہیں۔ گھر پر بجلی پیدا کرنے والے ان لاہوریوں کے لیے اب ایک خوشخبری آ گئی ہے کہ وہ اپنی ضرورت سے زائد بجلی لیسکو کو فروخت بھی کر سکتے ہیں۔انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق لیسکو نے ”نیٹ میٹرنگ سسٹم“ متعارف کروا دیا ہے، جس سے اضافی بجلی فروخت کرنے کے خواہش مند صارفین کی بجلی کی مقدار معلوم کی جا سکے گی اور اس کے مطابق انہیں ادائیگی کی جائے گی۔
لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر واجد علی کاظمی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”لیسکو کے اس اقدام سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے اپنا پہلا135کلووولٹس کا نیٹ میٹرنگ کنکشن ایک نجی انڈسٹری ’سکائی پاور انڈسٹریز‘ کو دے دیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ کنکشن ایک خاص میٹر ہوتا ہے جو بجلی کی آمد اور برآمد، دونوں کو ریکارڈ کرتا ہے۔اس سسٹم سے صارفین کو اپنے بجلی کے اخراجات کم کرنے یا اضافی رقم کمانے میں مدد ملے گی۔“