16 سالہ لڑکے کے پیٹ میں مسلسل درد، سرجن نے آپریشن کیا تو اندر ایک کلو وزنی کیا چیز موجود تھی؟ دیکھ کر اس کے بھی ہوش اُڑ گئے کیونکہ۔۔۔

16 سالہ لڑکے کے پیٹ میں مسلسل درد، سرجن نے آپریشن کیا تو اندر ایک کلو وزنی کیا ...
16 سالہ لڑکے کے پیٹ میں مسلسل درد، سرجن نے آپریشن کیا تو اندر ایک کلو وزنی کیا چیز موجود تھی؟ دیکھ کر اس کے بھی ہوش اُڑ گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں ایک 16سالہ لڑکے کے پیٹ میں شدید درد رہنے لگا۔ ڈاکٹروں نے اس سکین کیا تو پیٹ میں ایک گولہ سا نظر آیا لیکن جب انہوں نے آپریشن کیا تو وہ ایسی چیز تھی کہ دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی ہوش اڑ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکے کے پیٹ میں نظرآنے والا گولہ دراصل پلاسٹک اور لکڑی کے ٹکڑوں سے بنا تھا جس کا وزن ایک کلوگرام سے زائد تھا۔

اس خاتون کی ٹانگوں سے ڈاکٹروں نے یہ 74 سوئیاں نکال لیں، یہ اندر کیسے گئی تھیں؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو ساری رات نیند نہیں آئے گی
رپورٹ کے مطابق جب ڈاکٹروں نے ارجن نامی اس لڑکے کے والدین سے اس بابت استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ اسے پلاسٹک کھانے کی عادت پڑ گئی تھی جو انہوں نے کوشش کرکے چھڑوا دی تھی، لیکن حقیقت میں لڑکے نے عادت ترک نہیں کی تھی اور چوری چھپے پلاسٹک کی اشیاءکھاتا رہا۔ جب اس کی عادت مزید پختہ ہوئی تو اس نے مٹی اور پتھر وغیرہ بھی کھانے شروع کر دیئے، جو ہضم نہ ہو سکے اور معدے میں ایک بڑی گیند کی شکل اختیار کر گئے۔اب معدے میں ان کا وزن اس قدر ہو گیا تھا کہ ارجن کچھ بھی کھا نہ سکتا تھا، وہ جو کھاتا قے کر دیتا اور اس کے پیٹ میں مسلسل شدید درد رہنے لگا تھا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد اب ارجن روبہ صحت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -